لاہور، واہگہ بارڈر دھماکہ میں ملوث ماسٹر مائینڈ کا لعدم تنظیم کا کمانڈر اسد اللہ 2 ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

اتوار جنوری 09:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11جنوری۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں واہگہ بارڈر دھماکہ میں ملوث ماسٹر مائینڈ کا لعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اسد اللہ 2 ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک تعلق فضل اللہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران منڈیاں والابرکی روڈ پر چھاپہ مارا گیا تو گھر میں چھپے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر اسد اللہ عرف قریشی بھائی، معراج خان اور ساتھی عمر فاروق نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں کمانڈر کے دونوں ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ کمانڈر نے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ میں گرفتار افراد کی مخبری پر چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے معراج خان اور عمر فاروق موقع پر پر ہلاک ہو گئے۔ کوئی چارہ نہ پا کر کمانڈر نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ روح اللہ واہگہ بارڈر خود کش دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اور فضل اللہ گروپ سے تعلق تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments