جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کراچی میں پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی یونیورسٹی سے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر کیلئے روانہ ہوئے تھے مگر گھر نہیں پہنچے یونیورسٹی حکام نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں گمشدگی کی اطلاع کردی ،متعلقہ اداروں سے رابطے ،انجمن اساتذہ کا احتجاج کا اعلان

ہفتہ 12 مئی 2018 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) کراچی یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے چیئرمین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کراچی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں ۔جامعہ کراچی کی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جمیل کاظمی کے مطابق ڈاکٹرریاض احمد گزشتہ روز 9بجے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئے تھے مگر گھر نہیں پہنچے ۔

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹرریاض نے گزشتہ رات 8بجے اپنی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا تھا ۔کراچی یونیورسٹی کی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل کاظمی کی رات 9بج کر 35منٹ پر آخری بار ڈاکٹر ریاض سے بات ہوئی تھی ،اس وقت وہ یونیورسٹی میں تھے ۔اس کے بعد سے ان کا موبائل فون بھی بند ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ سال بھی ایک ادارے نے ڈاکٹر ریاض احمد کو حراست میں لیا تھا تاہم کچھ دن بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا ۔

ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام نے مبینہ ٹاؤن تھانے میں ان کی گمشدگی کی اطلاع کردی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کررہے ہیں ۔ڈاکٹر ریاض احمد کراچی کی انجمن اساتذہ کے سابق سیکرٹری بھی رہے ہیں ۔ان کی گمشدگی پر انجمن اساتذہ نے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاو ر میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

یونیورسٹی آف ہری پور کی مرکزی انتظامی کمیٹی کا اجلاس، تیسرے کانووکیشن کی تیاریوں کا جائزہ

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

خیبر پختونخوابورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے حالیہ میٹرک بورڈ امتحانات کی شفافیت کے حوالے سے کئے ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

وائس چانسلرپنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کرغزستان کے اعزازی قونصلر مہر کاشف یونس سے ملاقات، ..

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

سندھ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد  کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2023ء میں پیش کئے گئےپروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری ..

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد واہڈیاں میلے کا انعقاد کیا گیا

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف انرجی اینڈ انوائرمنٹل انجینئرنگ کے زیرا ہتمام سیمینار

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاںجاری کر دی