انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آن لائن جاب پورٹل کا اجراء کرکی دنیا کی صف اوّل کی جامعات میں شامل ہو گئی

جمعرات 22 نومبر 2018 13:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد آن لائن جاب پورٹل کا اجراء کرکے ملازمت کی فراہمی اور ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے والی دنیا کی صف اوّل کی جامعات میں شامل ہو گئی۔ ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جامعہ کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہ اور سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔ اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے جامعہ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمت کی فراہمی اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لئے جاب پورٹل کے بروئے کارآنے سے معاملات میں شفافیت آئے گی اور تمام متعلقہ امور تیزی سے نمٹائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جامعہ کا نظام آن لائن کرنے سے تعلیمی شعبہ جات کی فعالیت میں بھی اضافہ ہو گا جس سے جامعہ کا وقار بڑھے گا۔ن انٹر نیشنل اسلامک یو نیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدریویش نے اس موقع پر کہا کہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاب پورٹل تیار کر کے جامعہ کی ایک دیرینہ خدمت کو پورا کیا ہے۔ جامعہ کی تاریخ میں یہ ایک شاندار اور تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ میں ہو نے والی علمی تحقیق اور خدمات کو بھی بہت جلد آن لائن کر دیا جا ئے گا۔ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد عدنان خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے شعبہ نے یہ پورٹل اپنے وسائل اور اپنی افرادی قوت کی مدد سے تیار کیا ہے جس سے جامعہ کو بھاری مالی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا شعبہ جامعہ کے تمام اسٹاف سے متعلقہ امور کو بھی آن لائن کرنے کامنصوبہ رکھتا ہے جس سے ملازمین کے تمام معاملات شفاف ہوجائیں گے اور تیکنیکی رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینار کل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

زرعی یونیورسٹی کی فنانس کمیٹی کی جانب سے رواں مالی سال کیلئے ترمیم شدہ بجٹ سفارشات منظور

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار(  کل  )ہوگا

پنجاب یونیورسٹی ،قانون توہین مذہب اور ہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار( کل )ہوگا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمسٹر بہار کی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 08مئی تک توسیع

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس(  کل ) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس( کل ) ہوگی