سرکاری سکولوں کی تعمیر و ترقی کے پروگرام کی بروقت تکمیل کیلئے کمیٹی قائم

تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہی: صوبائی وزیر مراد راس حکومت سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہی: چیف سیکرٹری

بدھ 10 جولائی 2019 23:29

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء) پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈیفڈ کے تعاون سے جاری سرکاری سکولوں کی تعمیر وترقی کے پروگرام پر کام کی رفتار کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو پروگرام پر عملدرآمد کے کیلئے سفار شات تیار کریگی۔

کمیٹی کے کو کنوینر چیف سیکرٹری پنجاب ہیں جبکہ ممبران میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ ، اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات شامل ہیں۔کمیٹی کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سکولوں کی تعمیر اور عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کیلئے سکول کو نسلز کو مالی طور پر مزید با اختیار بنانے اور پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیوں کے قیام پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ تعلیم کے شعبے میں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھاکہسکولوں کی تعمیر اور بحالی کے پروگرام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے بورڈ آف گورنرزکا تیسرا اجلاس

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بی ایس کیمسٹری کے طلبہ کے مابین پوسٹرز، ماڈلز اور کوئز مقابلوں کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف ایکسٹرنل لنکجز کے زیر ِ اہتمام آگاہی سیمینار

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف ہری پور کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 15 واں اجلاس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 3 روزہ نمائش کا آغاز

یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں 3 روزہ نمائش کا آغاز

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایگریکلچر انجنیئر سٹوڈنٹس گالا کا انعقاد

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ایگریکلچر انجنیئر سٹوڈنٹس گالا کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر نے نیورولوجی میں ایڈوکیٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ’قانون توہین مذہب‘ پر سیمینارکل ہوگا

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل ہوگی

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات: کمشنر لاہور کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام تعلیمی پالیسی کی ترقی اور تجزیہ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا ..