قراقرم یونیورسٹی نے سال2020-21میں وزیر اعظم احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت2ہزار طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ دینے کاہدف مقرر کرلیا

یونیورسٹی معیاری تعلیم وتحقیق کی فراہمی اور طلبا کو معاشی حوالے سے مددفراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کررہی ہے،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

پیر 6 جولائی 2020 23:55

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے سال 2020-21 میں وزیراعظم پاکستان احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت 2ہزار طلبہ وطالبات کو اسکالر شپ دینے کا ہدف مقرر کرلیاہے۔ ان خیالات کااظہار وائس چانسلر نے سکالر شپ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اہم اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ سکالرشپ کمیٹی کے کنوینئر سمیت سکالرشپ کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے۔

وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی کی تاریخ میں جتنے طلبا کو سکالر شپ گزشتہ سال دیا گیاہے۔ اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ طلبا کے سمسٹر فیس سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے مد میں تقریباً13کروڑ روپے سکالرشپ کے طور پر دیاگیا تاکہ طلبا کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے سلسلے میں مزید آسانیاں پید ا ہوسکیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اجلاس میں بہترین انداز میں طلبہ وطالبات کو سکالرشپ کے خدمات مہیا کرنے پر سکالرشپ کمیٹی کے ممبران کی تعریف کی اور کنوینئر سمیت دیگر ممبران سے امید ظاہر کیاکہ مزید اچھے انداز میں سکالرشپ کی سہولیات سے طلبا کو مستفید کرنے کے لیے اپنے بہترین صلاحیتوں کااستعمال کرینگے۔

وائس چانسلر نے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان اور چیئر مین ہائیرایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا کہ احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت پہلے فیز میں قراقرم یونیورسٹی کے 913طلبہ وطالبات کو سکالرشپ مہیا کیاہے۔وائس چانسلر نے اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیاکہ احساس سکالرشپ پروگرام کے تحت سب سے زیادہ مستحق گلگت بلتستان کے طلبا ہیں۔ لہذا گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے احساس سکالرشپ کے تحت زیادہ سے زیادہ سکالرشپ مہیا کئے جائیں۔

تاکہ گلگت بلتستان کے دوافتادہ علاقوں کے لائق،ذہین طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی اپنے طلبا کو معیاری تعلیم وتحقیق کی فراہمی سمیت طلبا کو معاشی حوالے سے مددفراہم کرنے کے لیے بھی انتھک محنت کررہی ہے۔ طلباء اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں یونیورسٹی طلبا کے تمام مسائل حل کرنے کام کررہی ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یونیورسٹی ایسے طلباء کو ہرگز تنہاء نہیں چھوڑے گی جو تعلیمی اخراجات کی وجہ سے تعلیم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ یونیورسٹی ایسے تمام طلبا کو پہلے بھی ہرممکن مد دفراہم کررہی ہے اور آئندہ بھی تعاون کریگی۔

Browse Latest Health News in Urdu

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا   مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ

اسلام آباد، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ