یو ای ٹی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کردیا گیا

منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ، یو ای ٹی کو سالانہ60ملین کی بچت ہوگی یو ای ٹی کا شمسی توانائی منصوبہ دیگر یونیورسٹیز کیلئے مشعل راہ ہے‘ چودھری محمد سرور کا تقریب سے خطاب

پیر 12 اکتوبر 2020 17:09

یو ای ٹی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2020ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ یو ای ٹی کا سولر انرجی منصوبہ دیگر یونیورسٹیز کیلئے مشعل راہ ہے، ہماری حکومت متبادل توانائی کے ذرائع کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، ہم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سولر انرجی منصوبے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ای ٹی لاہور میں سولر انرجی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ہماری جامعات دنیا کی پہلی پانچ سو جامعات میں شمار ہوں اور ان کا معیار تعلیم مزید بہتر ہو، گورنر پنجاب نے وائس چانسلرز کے اختیارات اور جامعات کا بجٹ کم کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک وہ چانسلر ہیں، صوبے کی کسی بھی یونیورسٹی کے وی سی کے اختیار کم نہیں ہوں گے، پنجاب حکومت جامعات کی مشاورت سے ہی کوئی پالیسی ترتیب دے گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سولر پینل کے پائلٹ پروجیکٹ یو ای ٹی سے ہی شروع ہو رہے ہیں۔ہماری حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے لگا رہی ہے، اگر 60 یونیورسٹیز میں شمسی توانائی کے منصوبے لگ جائیں تو قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

یونیورسٹیز اس وقت 26روپے یونٹ بجلی خرید رہی ہیں مگر شمسی توانائی کے ذریعے انہیں 10 روپے یونٹ بجلی ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 8ہزارسکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کردیا گیا ہے۔تقریب کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر وقار محمود نے یو ای ٹی کے تمام جاری سولر انرجی کے پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔جن سے یونیورسٹی کوبجلی کے بل کی مدمیں سالانہ60ملین کا فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے گورنرپنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین انرجی اس وقت دنیا کی ضرورت بن چکی ہے۔ یو ای ٹی اس منصوبے سے جہاں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت کرے گی، وہی رقم یونیورسٹی میں تحقیقی کاموں کیلئے خرچ ہوگی۔ انہوں نے ملک میں کلین اینڈ گرین انرجی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔واضح رہے کہ اس منصوبے کی پیدواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر تقریب کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد کل ہوگی

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پرائیویٹ ماسٹرز ضمنی امتحانات کے فارم جمع کروانے کےلئے شیڈول کا اعلان ..

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایم بی اے اور ایم ایس سی آئی ٹی کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی

پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد( کل) ہوگی