پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے موقع پر آن لائن سیمینار

جمعہ 23 اپریل 2021 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے موقع پر آن لائن بین الاقوامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سائنسدانوں نے صحت مندماحول برقرار رکھنے کیلئے قدرتی وسائل کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرنے پر زور دیا ہے ۔ ’پائیدار مستقبل کیلئے زمین پر قدرتی وسائل کی بحالی ‘کے تھیم پر منعقدہ سیمینار میں پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ انوائر نمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیداحمد ، ٹیک یونیورسٹی امریکہ سے ڈاکٹر میک لودھی ، کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اکرم سمیت مختلف یونیورسٹیوں سے محققین اور طلبائو طالبات نے آن لائن شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر میک لودھی نے پاکستان میں پانی کے تحفظ ، ماحولیاتی شعور کی بیداری اور تعلیم پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اکرم کووڈ کی تیسری لہر میں پاکستانیوں کو ذمہ داری اور احتیاط سے کام لینے پرزور دیا۔انہوں نے کووڈ کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مقامی ، علاقائی اور عالمی سطح پر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا۔ پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے انسانوں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کیلئے خام او رقدرتی مصنوعات کے استعمال پر زور دیا۔

پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد نے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانی صحت اور خوراک پر اثرات بارے سیر حاصل بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی بقاء کے لئے ماحول کا تحفظ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر قدرتی ماحول کو بہتر بنانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کا تحفظ نہ کیا تو زمین پر صحت مند زندگی گزارنا ناممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پالیسی بناتے وقت تعلیمی ماہرین کی آراء اور ریسرچ ورک کو بھی سامنے رکھا جانا چاہیے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں، وزیر سائنس ..

تعلیمی ادارے آرٹیفشل انٹلیجنس، کمپیوٹنگ اور دیگر ماڈرن ٹیکنالوجیز کی تعلیم پر زور دیں، وزیر سائنس ..

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

السنہ شرقیہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

آغا خان یونیورسٹی کی سینٹر فار سوشل جسٹس کے تعاون سے تعلیمی پالیسی ڈائیلاگ کی میزبانی

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

یونیورسٹی کے طلبا تنظیموں کا مالی بحران وطلباء کو درپیش مسائل کے حل کے لئے احتجاجی ریلی کا انعقاد اور ..

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

یونیورسٹی آف سرگودھا میں مزدوروں کے عالمی دن کے سلسلہ میں تصویری نمائش کا انعقاد

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا   مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے ، چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام رجسٹرار عہدے سے فارغ