پنجاب یو نیورسٹی کالج آف فارمیسی کے ڈاکٹر عمران طارق فلبرائٹ سکالر ایوارڈ کے لیے نامزد

منگل 9 اپریل 2024 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پنجاب یو نیورسٹی کالج آف فارمیسی شعبہ فارماسیوٹکس کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عمران طارق کو تعلیم و تحقیق میں ان کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں فل برائٹ سکالر ایوارڈ 2024 کیلئے نامزدکر دیاگیا۔فلبرائٹ سکالر ایوارڈ دنیا بھر کے تعلیمی پروگراموں میں سب سے زیادہ غیر معمولی ایوارڈز میں سے ایک ہے۔

959 ممکنہ امیدواروں میں سے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے ڈاکٹر عمران طارق کو نینو ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات اور دماغ کے کینسر کی جدید جین ڈیلیوری سے ممکنہ علاج کے پیش نظر اس ایوارڈ کے وصول کنندہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔اس کامیابی پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ڈاکٹر عمران طارق کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے نینوتھیرانوسٹکس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عمران کی کامیابی قابل فخر ہے اور عالمی سطح پر ان کے کام کے مسلسل اثرات کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق کی فلبرائٹ سکالرشپ انہیں فارماسیوٹکس کے باہمی تعاون کے منصوبوں میں شامل ہونے کے قابل بنائے گی اور اپنے تعلیمی سفر کی مزید تکمیل اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دے گی۔ڈاکٹر عمران طارق نے کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کر کے بے حد فخر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نینو تھیرانوسٹکس میں اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے اور نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے برین ٹیومر کے علاج کے لیے پاکستان میں نیورو لیب کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔پرنسپل کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا نے کہا کہ ڈاکٹر عمران طارق کی ریسرچ سے وابستگی اور نینو ٹیکنالوجی کے لیے جذبہ انہیں فلبرائٹ سکالرشپ ایوارڈ کا مستحق بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ فارمیسی کی کمیونٹی ڈاکٹر عمران کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کاایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس /کامرس سپلیمنٹری امتحانی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام      2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام 2روزہ چوتھی قومی کانفرنس کا آغاز

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی  اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اوپن یونیورسٹی میں شاہد صدیقی کی کتاب’’ٹورنٹو، دبئی اور مانچسٹر‘‘ کی تقریب رونمائی کا انعقاد

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء کا ملتان گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

یونیورسٹی آف ہری پور کا قتیل شفائی انٹرنیشنل لٹریسی سوسائٹی بک کارنر سمیت میوزیم کے قیام کا اعادہ

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

ہری پوریونیورسٹی میں بے ضابطگی کمیٹی کا اجلاس، جاری معاملات کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی  بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

زرعی یونیورسٹی پشاور اور چین کی بیجنگ انجینئرنگ ریسرچ سنٹر برائے ہائبرڈ ویٹ کے مابین یاداشت پر دستخط

جامعہ زرعیہ فیصل آباد  تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

جامعہ زرعیہ فیصل آباد تربیت یافتہ افرادی قوت، تحقیق اور آؤٹ ریچ پروگراموں کی صورت میں قوم کی خدمت کے ..

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغواء

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

جی سی یونیورسٹی لاہور کے ملازمین میں عمرہ پیکیجز کی تقسیم

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری ،امتحان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد

قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کا 14 واں کانووکیشن کا انعقاد