سرگودھا چیمبر آف کامرس میں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

اتوار 3 اگست 2025 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی رائے نوید احمد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ باہمی مسائل کے حل کے لیے افہم و تفہیم اور تعاون از حد ضروری ہے اس سے بہت سارے مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تقریب میں شادی ہال اور ریسٹورنٹ مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ یاسر قیوم نے بتایا کہ شادی ہال اور ریسٹورنٹ مالکان کو ٹیکسوں کے حوالہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے پنجاب ریونیو اتھارٹی اہم کردار ادا کر سکتی ہے تاکہ شادی ہال مالکان اور ریسٹورنٹ سے وابستہ افراد باعزت طریقہ سے اپنا روزگار کما سکیں ۔

(جاری ہے)

معزز مہمان کو ریسٹورنٹ اور شادی ہال مالکان نے موجودہ چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمان نوازی کے شعبہ کو سپورٹ کرنے کے لیے آسان طریقہ کار اور منصفانہ پالیسیوں کی ضرورت ہے جو مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی رائے نوید احمد نے کہا کہ ہمارے ادارے کا مقصد کسی کو بےجا تنگ کرنا نہیں ہے ،قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو لوگ کاروبار کر رہے ہیں ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،جہاں تک ان کے مسائل اور ٹیکسز کے حوالے سے جو معاملات ہیں انہیں افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان خصوصاًسرگودھا جیسے شہر میں شادی ہال اور ریسٹورنٹ فروغ پائیں ،اس سے متعدد افراد کا روزگار وابستہ ہوتا ہے ،کسی کوبے روزگار کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس سے وابستہ افراد باعزت طریقہ سے اپنا روزگار کما سکیں۔اس موقع پر ریسٹورنٹ اور شادی ہال سے متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راو جواد طارق نے شادی ہال اور ریسٹورنٹ سے متعلقہ مسائل پر مفصل روشنی ڈالی ۔آخر میں سینئر نائب صدر میاں محمد عمران نے آنے والے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پلیٹ فارم سے اپنے ممبران تاجروں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن