آئی سی سی آئی اور سی ڈی اے اکتوبر میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کا انعقاد کریں گے ،ایکسپو اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا اھم تجارتی مرکز بنائے گی،ناصر منصور قریشی

ہفتہ 9 اگست 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے اکتوبر 2025 میں شکرپڑیاں گراؤنڈ میں ایک بین الاقوامی صنعتی ایکسپو کا انعقاد کرے گا۔ اس تاریخی فیصلے کو آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی اور سی ڈی اے کے چیئرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد رندھاوا کے درمیان ملاقات میں حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاؤسنگ فیصل نعیم، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کی طرف سے تجویز کردہ ایکسپو کے تصور کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے وسیع کاروبار اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین رندھاوا نے اس اقدام کو سراہا اور اس پر عمل درآمد کے لیے سی ڈی اے کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔بین الاقوامی صنعتی ایکسپو میں ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کی فعال شرکت کے ساتھ معروف پاکستانی اور عالمی کمپنیوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ توقع ہے کہ چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے بین الاقوامی نمائش کنندگان اپنی مصنوعات اور برانڈز کی نمائش کریں گے۔

ایکسپو پاکستانی کاروباری اداروں اور غیر ملکی ہم منصبوں کے درمیان باہمی تجارت کو مضبوط بنانے، تعاون بڑھانے اور پاکستان میں زرمبادلہ کو راغب کرنے کے لیے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے میں بھی سہولت فراہم کرے گی۔صدر قریشی نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ اس تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے دوست ممالک سے رابطے کریگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو نہ صرف نئے تجارتی روابط کے لیے گیٹ وے کے طور پر کام کرے گی بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی، اختراعات کے تبادلے اور مقامی اور بین الاقوامی کاروباری رہنماؤں کے درمیان نیٹ ورکنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن اسلام آباد کو جنوبی ایشیا میں ایک متحرک تجارتی مرکز کے طور پر متعارف کرانا ہے، جہاں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے خیالات، مصنوعات اور شراکت داری ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہوں ۔انہوں نے اسلام آباد کو ایک سرسبز، صاف اور عالمی سطح پر پرکشش کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے اور کاروباری برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سی ڈی اے کے ساتھ کام کرنے کے لیے آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا

ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن