- Home
- Health
- Health News
- پیاف پائنیئر بزنس گروپ پروگریسیو الائنس کا اجلاس، تجارتی و معاشی مسائل پر تبادلہ خیال
پیاف پائنیئر بزنس گروپ پروگریسیو الائنس کا اجلاس، تجارتی و معاشی مسائل پر تبادلہ خیال
پیر 18 اگست 2025 17:05
(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے تجارت و صنعت سے تعلق رکھنے والے اہم اراکین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
چیئرمین میاں انجم نثار نے اجلاس کے دوران صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری کی بہترین کارکردگی کی خصوصی تعریف کی اور اجلاس کے شرکا نے انہیں کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کرنا اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہر ادارے اور رہنما کی ذمہ داری ہے۔صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے منتخب ہونے کے وقت وعدہ کیا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل کو ترجیح دیں گے اور آج ہم اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔لاہور چیمبر ہر کاروباری ادارے کوسہولت مہیا اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تعاون اور پالیسی ساز اداروں سے مسلسل رابطہ کاروباری ماحول کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ بھی ملکی معیشت اور صنعتی ترقی کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ لاہور چیمبر اور پیاف پائنیئر بزنس گروپ کے اتحاد سے کاروباری اور صنعتی ڈھانچے کی مضبوطی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی پالیسیز،کاروباری سہولیات اور صنعت دوست اقدامات سے پاکستان کی صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی۔علی حسام اصغر نے کہا کہ کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے الائنس بھرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ اور ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔سابق صدر محمد علی میاں نے لاہور چیمبر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی اور تمام شرکا نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔محمد علی میاں نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرکے معاشی استحکام کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے اور اس سے سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔سابق نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ صنعتی ترقی اور کاروبار دوست پالیسیوں کے فروغ کیلئے حکومت اور تجارتی اداروں کے درمیان مضبوط روابط قائم ہونا ضروری ہیں۔اجلاس کے دوران یہ بھی بات سامنے آئی کہ معاشی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،ان پر عملدرآمد اور تجاویز کی تکمیل کیلئے تاجر برادری اور تجارتی اداروں کی رائے کو زیادہ فعال طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔Browse Latest Health News in Urdu
کراچی ،فوڈ پانڈا کا رائیڈر کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار تقریب کاانعقاد
لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4 نئے کیسز رپورٹ
دائمی تھکن نفسیاتی نہیں بلکہ جینیاتی مرض ہے، برطانوی سائنسدانوں کا انکشاف
پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لکی مروت کے 5 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعظم کا ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ کا اعلان
وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی
عالمی ڈونر نے پاکستان کو سیکڑوں موٹرسائیکلیں عطیہ کر دیں
پاکستان کی 15 فیصد نوجوان آبادی دماغی بیماریوں میں مبتلا
وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا
ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ
پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز
ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..
پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار
نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا
تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..
بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا
گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب
نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن
پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات
ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا