- Home
- Health
- Health News
- مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، صوبائی وزیر ..
مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار گجرات کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے حلف لیا
پیر 18 اگست 2025 17:21
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے گجرات کے ترقیاتی کاموں کیلئے 15 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے، اس فنڈ سے شہر کا سیوریج سسٹم،روڈ انفراسٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں گے۔
چوہدری شافع حسین نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ترقیاتی سکیموں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا،ترقیاتی کاموں کیلئے مختص فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں گے، ترقیاتی سکیموں کی بروقت،معیاری اور شفاف تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے،گجرات کی تاریخ میں پہلی بارشوں کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنایا گیا،سروس موڑ بریج کے منصوبے میں توسیع کی گئی ہے، سروس موڑ کا منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گا۔وزیر صنعت و تجارت پنجاب نے کہاکہ گجرات میں سیف سٹی منصوبے کے تحت اڑھائی سو کے قریب کیمرے نصب ہوچکے ہیں،سیف سٹی پراجیکٹ سے کرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی،گجرات کے پارکوں اور تھانوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے،کوشش ہے کہ گجرات شہر میں عالمی معیار کا چڑیا گھر بنایا جائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیٹس میں برسوں سے موجود پراپرٹی مافیا کا خاتمہ کردیا،اب انڈسٹریل سٹیٹس میں حاصل کئے گئے پلاٹوں پر صرف کارخانے ہی لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے درباروں اور مساجد کی تزئین آرائش پر 3 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کبھی اپنا نہیں ہمیشہ ملک اور عوام کا سوچا،ہم ان کی رواداری اور عوامی خدمت کی سیاست کو آگے بڑھا رہے ہیں،تاجروں نے شہر میں ترقیاتی کام کروانے پر چوہدری شافع حسین کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی انجمن تاجران مسلم بازار کے صدر ندیم اکرم بٹ،سینئر نائب صدر محمد یوسف بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ عمران وحید اور دیگر عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔تاجر رہنما جاوید بٹ نے تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اور شہر میں متعدد منصوبوں کی تکمیل پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مسلم لیگ گجرات سٹی کے صدر علی ابرار جوڑا،تاجر تنظیموں کے رہنمائوں اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔Browse Latest Health News in Urdu
کراچی ،فوڈ پانڈا کا رائیڈر کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار تقریب کاانعقاد
لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4 نئے کیسز رپورٹ
دائمی تھکن نفسیاتی نہیں بلکہ جینیاتی مرض ہے، برطانوی سائنسدانوں کا انکشاف
پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لکی مروت کے 5 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر وزیراعظم کا ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ کا اعلان
وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی
عالمی ڈونر نے پاکستان کو سیکڑوں موٹرسائیکلیں عطیہ کر دیں
پاکستان کی 15 فیصد نوجوان آبادی دماغی بیماریوں میں مبتلا
وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا
ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ
پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز
ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..
پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار
نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا
تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..
بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا
گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب
نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن
پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات
ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا