ایس ای سی پی نے کیپیٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو فعال کر دیا

بدھ 20 اگست 2025 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کو فعال کرنے کی منظوری دے دی اور اس کے ضوابط کار (ٹی او آرز) بھی منظور کر لیے، تاکہ کیپیٹل مارکیٹ کی فوری ترقیاتی ضروریات کو بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق پورا کیا جا سکے۔کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کا قیام مالیاتی شعور اور عوامی آگاہی میں اضافے کے بنیادی مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے، اس کے تحت چھوٹے سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ کے مواقعوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی، جس سے مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور معیشت کی قرض کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل فنڈنگ کا ذریعہ میسر آئے گا۔

مزید برآں، سی ایم ڈی ایف کے ثانوی مقاصد میں مارکیٹ کے شرکائ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ایسے نئے طبقات و علاقوں تک رسائی شامل ہے جو اب تک نظر انداز رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیپیٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ایم ڈی ایف) کے تحت مارکیٹ کے اہم ادارے مالی تعاون فراہم کریں گے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) اور پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اس اقدام کا حصہ ہیں۔

یہ ادارے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے بطور (سیڈ) کیپیٹل فراہم کریں گے، اس کے ساتھ ہی اپنی سالانہ آمدنی کا ایک فیصد بھی کیپیٹل مارکیٹ کی ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے مختص کریں گے، یہ شراکت کیپیٹل مارکیٹ کی مضبوطی اور اس کی پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔فنڈ کا انتظام انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل مارکیٹس آف پاکستان کرے گا، جس کی نگرانی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی، اس کمیٹی میں سی ڈی سی، این سی سی پی آئی، پی ایس ایکس، آئی ایف ایم پی اور پی ایم ای ایکس کے نمائندگان شامل ہوں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی فنڈ کی تمام سرگرمیوں کے لیے گورننس، نگرانی اور حکمتِ عملی کی سمت فراہم کرے گی اس حوالے سے اٴْس دن ایک مشاورتی ورکشاپ ’بینکوں کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کے مواقع‘ کے عنوان سے منعقد ہوئی، فنڈ کا آغاز 18 اگست 2025 کو ہوا، جس کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

وہاڑی میں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد لڑکیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی، مہم 15 ستمبر سے شروع ہوگی

عالمی ڈونر نے پاکستان کو سیکڑوں موٹرسائیکلیں عطیہ کر دیں

عالمی ڈونر نے پاکستان کو سیکڑوں موٹرسائیکلیں عطیہ کر دیں

پاکستان کی 15 فیصد نوجوان آبادی دماغی بیماریوں میں مبتلا

پاکستان کی 15 فیصد نوجوان آبادی دماغی بیماریوں میں مبتلا

وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے طبی آلات کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کردیا

ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

ایروبک ایکسرسائز شوگر،جوڑوں،فالج و دیگر امراض کے لئے مفید ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پیروٹڈ گلینڈ کے پیچیدہ ٹیومرز کی بروقت تشخیص نہ ہو تو چہرے کے اعصاب مستقل طور پر مفلوج ہو سکتے ہیں، ماہرین ..

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

نارووال نے میڈیکل کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

تنہائی سالانہ 8 لاکھ سے زائد اموات کا سبب بن رہی ہے‘ عالمی ادارہ صحت\

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 13 ہوگئی