Main Ghareeb Hi Acha - Article No. 2667

میں غریب ہی اچھا - تحریر نمبر 2667
کوئی آدمی کتنا ہی بڑا ہو، کتنی ہی دولت اور جائیداد کا مالک ہو موت سے نہیں بچ سکتا
ہفتہ 8 جون 2024
ایک آدمی دولت کمانے کی خواہش پوری کرنے کے لئے ہالینڈ گیا۔وہ ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم پہنچا۔اس شہر میں اِدھر اُدھر گھومتے پھرتے اس نے ایک بہت عالیشان عمارت دیکھی۔بہت دیر تک عمارت کو دیکھتا اور سوچتا رہا کہ یہ کس شخص کا مکان ہے؟ کون خوش قسمت شخص اس میں رہتا ہو گا؟ وہ کتنا مال دار ہو گا؟ ایک آدمی قریب سے گزر رہا تھا۔مسافر نے اس شخص سے پوچھا کہ یہ کس کا مکان ہے تو اس آدمی نے کہا، ”کے نی ٹو ورس ٹن۔“ ہالینڈ کی زبان میں اس کا مطلب ہے، ”میں آپ کی بات نہیں سمجھا۔“ لیکن مسافر یہ زبان نہیں جانتا تھا، اس لئے اس نے سمجھا کہ یہ آدمی مکان مالک کا نام ”کے نی ٹو ورس ٹن“ بتا رہا ہے۔
اس آدمی کی یہ خواہش اب اور بھی بڑھ گئی کہ وہ چھوٹی موٹی نوکری یا محنت مزدوری کرنے کے بجائے کوئی بڑا کام کرے، خوب کمائے اور بہت ساری دولت اکٹھی کرے۔
(جاری ہے)
جواب ملا، ”کے نی ٹو ورس ٹن۔“
مسافر پھر یہی سمجھا کہ یہ جہاز کے مالک کا نام ہے۔وہ دل میں سوچنے لگا کہ ”کے نی ٹو ورس ٹن“ کتنا رئیس ہے جو چیز دیکھو اس کی ہے۔کچھ دن بعد مسافر نے دیکھا کہ ایک جنازہ جا رہا ہے۔ہزاروں آدمی اس جنازے کے جلوس میں شریک ہیں۔مسافر سمجھ گیا کہ کوئی بڑا آدمی مرا ہے۔اس نے سوچا اس آدمی کا نام معلوم کرنا چاہیے۔جب اس نے کسی سے پوچھا تو وہی جواب ملا، ”کے نی ٹو ورس ٹن۔“
مسافر کو بڑا رنج ہوا۔وہ سوچنے لگا کہ دیکھو کوئی آدمی کتنا ہی بڑا ہو، کتنی ہی دولت اور جائیداد کا مالک ہو موت سے نہیں بچ سکتا۔تو پھر مال و دولت اکٹھی کرنے کا کیا فائدہ؟ اب اس آدمی کو دیکھو، سارا مال و متاع دوسروں کے لئے چھوڑ کر رخصت ہو گیا۔میں خوامخواہ دولت کمانے کی فکر میں ملکوں ملکوں گھوم رہا ہوں۔
مال دار بننے کی خواہش نے مجھے پریشان کر رکھا ہے۔نہیں، اب میں لالچ نہیں کروں گا اور جو بھی کام کروں گا محنت سے کروں گا اور بس اتنا کماوٴں گا کہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکوں اور عزت سے رہ سکوں۔محنت اور ایمان داری سے کما کر کھانے میں ہی زندگی مزے سے گزرتی ہے۔
Browse More Funny Stories

مسٹر اُلٹ پلٹ
Mister Ulat Palat

ستارے بہت سارے
Sitare Bahut Saare

ٹھگ لُٹ گیا
Thug Lut Gaya

ایک گھنٹے کی بادشاہت
Aik Ghentay Ki Badshahat

بیوقوف گدھا
Bewakoof Gadha

چشما ٹو
Chashmato
Urdu Jokes
کنجوس اور مہمان
Kanjoos Aur Mehmaan
کنجوس دوست سے
Kanjoos dost sai
شادی
Shaadi
جواہر لعل نہرو
Jawaharlal Nehru
استانی شاگرد سے
Ustani shagird se
وسیم اکرم
wasim akram
Urdu Paheliyan
یہ نہ ہو تو کوئی پرندہ
ye na ho tu koi parinda
جانے بوجھے ایک خدائی
jany bojhy ek khudai
کبڑی ماں نے بچے پالے
kubri maa ne bache paale
کبھی اٹھایا کبھی بٹھایا
kabhi uthaya kabhi bithaya
بھاگا بھاگا نیچے جائے
bhaga bhaga neeche jaye
شوں شوں کرتی نار اک نکلی
sho sho karti naar ek nikli