Namkeen Biscuit Recipe - Make Biscuit Namkeen for Kids

Namkeen Biscuit

بسکٹ نمکین

اشیاء:
میدہ 250گرام
مکھن تازہ 25گرام
دودھ 100ملی لیٹر
بیکنگ پاؤڈر چائے کا آدھا چمچہ
ترکیب:
میدے کو چھان لیجئے اور مکھن میں ملا کر اچھی طرح مسلئے اور پھر دودھ ڈال کر گوندھ لیجئے۔ دودھ، مکھن اور میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر خوب مسلئے اورپھر تھوڑی دیر پڑا رہنے دیجئے۔ جب خمیر ہو جائے تواس کی موٹی روٹی بنا کر بسکٹ والے سانچے سے کاٹ لیجئے۔ اگر بسکٹ والا سانچہ دستیاب نہ ہو تو چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنا لیجئے۔ ایک پرات میں تھوڑا سا خشک میدہ بچھائیے اور ٹکیاں پرات میں رکھ کر دھوپ یا ہوا میں خشک کر لیجئے۔ جب بسکٹ خشک ہو جائیں تو انہیں سانچے میں رکھ کر اوون تنور یا بھٹی میں رکھ دیجئے۔ ساتھ ہی ان میں ماچس کی تیلی سے سوراخ کر دیجئے دس پندرہ منٹ بعد دیکھ لیجئے۔ بادامی رنگ کے ہو جائیں تو اتار لیجئے۔ اگر اوون ، تنور یا بھٹی کی سہولت دستیاب نہ ہو، تو کوئی چوڑے پیندے والا پتیلا لیجئے۔ اس کو اوپر سے ڈھکنے کے لئے ایک پیتل یا تانبے کی پرات لے لیجئے۔ اس پتیلے کو آگ پر خوب گرم کر کے بسکٹوں والی ٹرے یا پلیٹ اس کے اندر رکھ دیجئے ا ور اوپر پرات سے ڈھک دیجئے۔ پتیلے کے نیچے اور پرات کے اوپر کوئلے ڈال دیجئے اور دھیمی آگ رکھئے دس پندرہ منٹ بعد پرات اٹھا کر دیکھ لیجئے۔ بسکٹ بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu