Cheese Toast Recipe - Make Cheese Toast for Kids

Cheese Toast

چیز ٹوسٹ

اشیاء:
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
پنیر(چیڈر چیز) ایک سلائس (دو کھانے کے چمچ)
نمک اور کالی مرچ حسب پسند
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
آئل تلنے کے لئے
ترکیب:
پنیر کو باریک کاٹ لیں یا کش کر لیں۔ انڈا پھینٹ کر ڈبل روٹی کے علاوہ تمام چیزیں اس میں شامل کر لیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کے چار چار ٹکڑے کر لیں۔ ایک طرف سے اچھی طرح مکسچر میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر تل لیں۔ سنہری ہو جائے تو جاذب کاغذ پر خشک کر لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu