Egg Pie Recipe - Make Egg Pie for Kids

Egg Pie

ایگ پائی

اشیاء:
(ا)میدہ 2پیالی
مکھن پیالی
پانی حسب ضرورت
نمک چائے کا چمچہ
چینی ایک بڑا کھانے کا چمچہ
انڈے پانچ(ابال لیں)
(ب)قیمہ 1پیالی
نمک دو چٹکی
سیاہ مرچ دو چٹکی
ہری پیاز ایک (باریک کاٹ لیں)
مکھن چائے کا چمچہ
انڈا ایک عدد
(ج)میدہ ایک کھانے کا چمچہ
پانی ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر سوس (ان سوسوں کی ترکیبیں)
ترکیب:
(ا)حصہ ملا لیں۔ پانی کا چھینٹادیتے رہیں اور گوندھتے جائیں خوب گوندھیں ۔ پھر ململ کا کپڑا گیلا کر کے آٹے کا گولا بنا کر اس میں رات بھر کے لئے رکھ دیں۔ب حصہ ملائیں اور قیمہ بھون کر اتار لیں۔ انڈے سخت ابال کر ان کے دو ٹکڑے کر لیں۔ ج حصہ ملا لیں۔ ایک انڈا پھینٹ کے علیحدہ رکھیں۔ میدے کو مستطیل کی شکل میں بیل لیں۔ اس میں آدھا قیمہ رکھیں۔ کٹے ہوئے انڈے رکھیں۔ انڈوں پر باقی قیمہ رکھیں۔ اب اسے رول کر لیں۔ کنارے ج حصے والے آمیزے سے بند کر یں۔ ٹرے میں رکھیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے کی تہ چڑھائیں اور اوون میں رکھ دیں۔ سرخ ہونے پر نکال لیں۔ ٹماٹر سوس کے ساتھ پیش کر یں۔ مایونیز سوس بھی ساتھ رکھیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu