Shakkar Ki Toffee Recipe - Make Shakar Ki Toffee for Kids

Shakkar Ki Toffee

شکر کی ٹافی

اشیاء:
شکر دوپیالی
میدہ ایک ٹیبل سپون
دودھ آدھی پیالی
چینی دو پیالی
نمک چمچہ (چائے کا)
ملائی آدھی پیالی
مونگ پھلی یا اخروٹ کی گریاں ایک پیالی(باریک کٹی ہوئی)
ایک تھالی جس پر گھی یا مکھن چاروں طرف لگا ہوا ہو
ترکیب:
چینی ، شکر ، میدہ، نمک، ملائی اور دودھ ملا کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ گاڑھا ہو جائے تو کسی پلیٹ پر ایک قطرہ ڈال کر دیکھیں۔ اگر فوراًجم جائے تو شیرہ تیار ہے۔ اب اس میں فوراًتیار کردہ گریاں ملائیں اور گھی لگی تھالی میں ڈال کر پھیلا دیں۔ ٹھنڈا ہونے پربرفی کی طرح ٹکڑے تیز چھری کی مدد سے کاٹ لیں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu