Orange Jelly Recipe - Make Orange Jelly for Kids

Orange Jelly

اورنج جیلی

تیاری کا مکمل وقت

5 منٹ

پکانے کا وقت

10 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

24 افراد

کیلوریز

94 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 سنگترے چھ عدد
2 پانی ایک سو ساٹھ ملی لیٹر
3 چینی ایک سو بیس گرام
4 جیلاٹن کھانے کا ایک چمچ
5 لیمن جوس کھانے کا ایک چمچ
6 خشک میوہ (کترا ہوا) آدھی پیالی
7 کریم ڈیڑھ پیالی

Steps - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1سنگتروں کو کاٹیں اور ان کا جوس نکال لیں
  2. 2 سنگترے کے جوس کو پانی اور چینی کے ساتھ ملائیں
  3. 3 سنگترے کے جوس کو اتنا گرم کر یں کہ چینی حل ہو جائے
  4. 4 جیلاٹن کو لیمن جوس پر چھڑکیں اور نرم ہونے دیں
  5. 5 جیلاٹن والے پیالے کو گرم پانی کے برتن کے اوپر رکھیں اور اتنا چمچ چلائیں کہ جیلاٹن حل ہو جائے
  6. 6 سنگترے کو جوس جیلاٹن میں شامل کر یں اور اچھی طرح ملا لیں
  7. 7 سنگترے اور جیلاٹن کے مرکب کو ٹھنڈا ہونے دیں
  8. 8 اس کو کریم میں پھینٹیں اور جمنے دیں
  9. 9 جیلی کو نکالیں اور پھینٹی ہوئی کریم اور سنگترے کے ٹکڑوں سے سجائیں
  10. 10 خشک میوہ چھڑکیں اور یک بستہ کر کے پیش کر یں

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu