Sandwich With Eggs Recipe - Make Andoo Kay Sandwich Three for Kids

Sandwich With Eggs

انڈوں کے سینڈوچ

اجزاء:
انڈے چھ عدد
مکھن ایک کھانے کا چمچ
پیاز (باریک کٹے ہوئے) دو عدد
ٹماٹر ایک عدد
سبز دھنیا ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) تین عدد
ڈبل روٹی چار سلائسز
ترکیب:
مکھن گرم کر کے پیازوں کو فرائی کر کے سنہری کر لیں۔ سوائے انڈوں کے تمام اجزاء ملائیں اور کچھ دیر بھون لیں۔ آنچ بند کر دیں اور آمیزے میں انڈے توڑ کر ڈالیں۔ دوبارہ چولہے پر رکھیں اورملکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں۔ آمیزے کو ٹوسٹوں میں بھر لیں یا ان کے ساتھ سرو کر یں۔

Browse Kids Cooking Recipes in Urdu