
Badshah Bahadur Shah Zafar Ka Hathi - Article No. 1635
بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا ہاتھی
یہ کہانی پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ سچی بھی ہے۔یہ بات مغلوں کے دور کی ہے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا ایک ہاتھی تھا۔
ہفتہ 18 جنوری 2020

یہ کہانی پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ سچی بھی ہے۔یہ بات مغلوں کے دور کی ہے آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کا ایک ہاتھی تھا۔نام تھا اس کا مولا بخش ”یہ ہاتھی اپنے مالک کا بے حد وفا دار تھا۔ہاتھی خاصہ بوڑھا تھا مگر تھا بہت صحت مند۔بہادر شاہ ظفر سے پہلے بھی کئی بادشاہوں کو سواری کروا چکا تھا۔فطرتاً شریر اور شوخ تھا۔ہر وقت مست رہتا تھا۔اپنے مہاوت کے علاوہ کسی کو پاس نہ آنے دیتا تھا۔
یہ ہاتھی کھیلنے کا بڑا شیدائی تھا۔قلعے کے قریب بچے اس کے گرد اکٹھے ہو جاتے تھے اور مولا بخش ان کے ساتھ ساتھ کھیلتا رہتا۔پہلے بچے اسے کہتے کہ ایک ٹانگ اٹھاؤ وہ اٹھا لیتا۔بچے کہتے ایک گھڑی(یعنی ایک منٹ)پوری ہونے سے پہلے نہ رکھنا۔وہ ایک گھڑی یعنی ایک منٹ تک ایسے ہی رہتا۔
(جاری ہے)
پھر بچے کہتے گھڑی پوری ہوئی تو وہ ٹانگ نیچے رکھ دیا۔پھر وہ مخصوص آواز نکالتا جس کا مطلب ہوتا کہ”بچو!اب تمہاری باری آئی۔
۔”چنانچہ بچے اپنی ٹانگ اٹھا لیتے۔گھڑی پوری ہونے سے پہلے کوئی بچہ ٹانگ نیچے کرنے لگتا تو ہاتھی زور زور سے سر ہلاتا۔یعنی ابھی گھڑی پوری نہیں ہوئی۔جب بچوں کے ساتھ بہت خوش رہتا تھا۔انہیں اپنی سونڈ سے گنے اٹھا اٹھا کر دیتا۔جس دن بچے نہ آتے اس دن شور مچاتا مجبوراً مہاوت بچوں کو بلا کر لاتا ویسے تو یہ بہت شوخ ہاتھی تھا لیکن جب بادشاہ کی سواری کا موقع آتا تو بہت موٴدب اور سنجیدہ ہوجاتا۔جب تک بادشاہ صحیح طرح بیٹھ نہ جائے کھڑا نہ ہوتا۔1857ء میں جب انگریز قلعہ پر قابض ہوئے اور بہادر شاہ ظفر نے ہمایوں کے مقبرے میں پناہ لی تو مولا بخش بہت اداس ہو گیا۔بادشاہ سے بچھڑنے کا اسے اتنا غم ہوا تھا کہ اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا۔قلعے کے نئے انگریز انچارج سانڈرس کو یہ خبر ملی تو اس نے لڈو اور کچوریوں سے بھرے ٹوکرے منگوائے اور ہاتھی کے سامنے رکھے ۔ہاتھی نے اپنی سونڈ سے وہ تمام ٹوکرے اٹھا کر پھینک دئیے۔سانڈرس کو غصہ آگیا کہ یہاں تو ہاتھی بھی باغی ہے۔اس نے ہاتھی کی نیلامی کا حکم دیا۔ہاتھی کو بازار میں کھڑا کر دیا گیا مگر کوئی بھی بولی نہیں لگا رہا تھا۔پھر ایک پنساری نے اڑھائی سو روپے کی بولی لگائی اور ہاتھی اس کے ہاتھ نیلام کرنے کا فیصلہ ہوا۔
مہاوت نے یہ دیکھ کر کہا‘مولابخش !ہم دونوں نے بادشاہ کی بہت غلامی کر لی اب تو تجھے ہلدی بیچنے والے کے دروازے پر جانا پڑے گا۔“
یہ سننا تھا کہ ہاتھی دھم سے زمین پر گرا اور مر گیا۔ہاتھی کی وفا داری کا یہ قصہ بہت انوکھا ہے۔مولا بخش نے اپنے مالک کے علاوہ کسی کے پاس رہنا پسند نہ کیا اور اس غم نے اس کی جان لے لی۔
مزید اخلاقی کہانیاں

خواہش کا انجام
Khawahish Ka Anjaam

جھگڑا یا پیار
Jhagra Ya Pyar

پری کا بھائی (دوسری قسط)
Pari Ka Bhai - 2nd Qist

پردہ اُٹھتا ہے
Parda Uth-ta Hai

محنت میں عظمت
Mehnat Mein Azmat

سبق
Sabaq

سفارش
Sifarish

ماں
Mother

جن کا بھائی
Jin Ka Bhai

بلاعنوان انعامی کہانی
Bila Unwan Inaami Kahani

بدشکل شہزادے کی سمجھ داری
Bad Shakl Shezady Ki Samjhdari

لالچ بُری بلا ہے
Lalach Buri Bala Hai
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.