Hamesha Sachai Par Qaim Raho - Article No. 2478
ہمیشہ سچائی پر قائم رہو - تحریر نمبر 2478
آپ کے گھوڑوں نے میرا کھیت برباد کر دیا ہے
بدھ 15 مارچ 2023
”آپ کے گھوڑوں نے میرا کھیت برباد کر دیا ہے؟“
گھوڑوں کے مالک نے اس کی شکایت سن کر جواب میں کہا ”تمہارے خیال میں میرے ان گھوڑوں کی وجہ سے تمہارا کتنا نقصان ہوا ہے؟“
کسان نے اپنے آپ کو قابو میں رکھتے ہوئے جواب دیا۔”میرا کل ملا کہ پچاس روپے کا نقصان ہوا ہے۔“
گھوڑوں کے مالک نے اسی وقت کسان کو پچاس روپے دے کر کہا،”اگر نقصان کچھ زیادہ ہوا ہو تو سوچ لینا اور مجھے بتا دینا۔میں زیادہ دینے کو بھی تیار ہوں۔
(جاری ہے)
“
کسان پچاس روپے لے کر اپنے گھر واپس آ گیا۔لیکن جب کھیت پک گیا اور فصل تیار ہو گئی۔تو وہ پہلے سے بھی زیادہ قیمت پر بک گئی۔یہ دیکھ کر کسان بہت خوش ہوا۔
”جناب عالی!میری فصل کٹ گئی اور نقصان کی جگہ کچھ زیادہ نفع بھی ہو گیا ہے۔پس اب آپ اپنے روپے واپس لے لیں۔“
یہ سن کر گھوڑوں کے مالک نے اس پچاس روپوں کے ساتھ پچاس روپے اور ملا کہ کسان کو پورے سو روپے دے دیئے اور اس سے کہا ”یہ نقصان کا بدلہ نہیں بلکہ تمہاری ایمان داری کا انعام ہے۔شوق سے لے جاؤ اور اسی طرح ہمیشہ سچائی پر قائم رہو۔“
Browse More Moral Stories
خوش نصیب پرندہ کون
Khush Naseeb Parinda Kon
اجازت۔۔تحریر:طیبہ ثناء
Ijazat
مشینی خواب
Masheeni Khawab
عظیم ایثار
Azeem Esar
اچھی سہیلی
Achi Saheli
کُند ذہن بچہ بڑا انسان بن گیا
Kund Zehen Bacha Bara Insaan Ban Giya
Urdu Jokes
گدھے کا گوشت
gadhe ka gosht
دماغ کا کینسر
dimag ka cancer
ماہر نفسیات
mahir e nafsiyat
ایک پولیس انسپکٹر
Aik police inspector
عورتوں کی سیٹ
aurato ki seat
مالک مکان
maalik makaan
Urdu Paheliyan
کہہ دیں اس کو آتا جاتا
keh dena usko aata jata
پہیے دن میں جتنے کھائیں
pahiye din me jitne khaen
پانی سے ابھرا شیشے کا گولا
pani se bhara sheeshe ka gola
لکھنے کا ہے ڈھنگ نرالا
likhne ka hai dhang nirala
روشنی یا اندھیرا لاتا ہے
roshni ya andhera lata hy
پہلے شوق سے کھائیے
pehle shok sy khaiye