Hisaab Jun Ka Tun Kunba Duba Kyun - Article No. 2581
حساب جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں - تحریر نمبر 2581
یہ کہاوت اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی شخص تھوڑا سا علم حاصل کر کے خود کو بہت قابل سمجھے اور جب اس علم پر عمل کرنے بیٹھے تو اپنی بے وقوفی کی وجہ سے نقصان اُٹھائے
پیر 25 ستمبر 2023
”حساب جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں“ مطلب یہ کہ تھوڑا علم خطرناک ہوتا ہے۔یہ کہاوت اس وقت بولی جاتی ہے جب کوئی شخص تھوڑا سا علم حاصل کر کے خود کو بہت قابل سمجھے اور جب اس علم پر عمل کرنے بیٹھے تو اپنی بے وقوفی کی وجہ سے نقصان اُٹھائے،مگر نقصان کی وجہ اس کی سمجھ میں نہ آئے۔
اس کی کہانی یہ ہے کہ ایک صاحب زادے نے حساب کا علم سیکھنا شروع کیا۔ایک روز استاد نے اوسط کا قاعدہ بتایا۔انہوں نے اسے رٹ لیا۔شام کو گھر گئے تو گھر والے دریا پار جانے کو تیار بیٹھے تھے۔یہ بھی ساتھ ہو لیے۔جب کشتی والوں سے انہیں معلوم ہوا کہ دریا کناروں سے دو دو فٹ گہرا ہے اور درمیان میں آٹھ فٹ تو فوراً دونوں کناروں کی گہرائی یعنی دو اور دو چار فٹ اور درمیان کی گہرائی آٹھ فٹ جمع کر کے کل بارہ فٹ کو تین پر تقسیم کر دیا۔
(جاری ہے)
اس لئے انہوں نے خوشی خوشی گھر والوں کو بتایا کہ کشتی کا کرایہ بچ جائے گا۔بغیر کشتی کے بھی دریا پار کیا جا سکتا ہے۔میں نے حساب لگا کر دیکھا ہے۔اس دریا کی اوسط گہرائی چار فٹ ہے۔یہ سن کر گھر والے دریا پار کرنے کو تیار ہو گئے۔پورا کنبہ یعنی گھر والے سامان لے کر دریا میں کود پڑے اور دریا کے بیج میں پہنچ کر آٹھ فٹ گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔کشتی والوں نے بڑی مشکل سے انہیں بچایا۔صاحب زادے پانی میں شرابور کنارے پر پہنچے تو دوبارہ حساب جوڑا۔وہی جواب آیا۔
پریشان ہو کر بولے:”حساب جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں؟
Browse More Moral Stories
بد فطرت سے دوستی
Bad Fitrat Se Dosti
چڑیا کی نصیحت
Chidiya Ki Nasihat
خوشامد بُری بلا ہے
Khushamad Buri Bala Hai
نیلا طوطا (پہلا حصہ)
Neela Tota - Pehla Hissa
ایثار کا پیکر
Essar Ka Peekar
سچی خوشی
Sachi Khushi
Urdu Jokes
ہوائی جہاز
Hawai Jahaz
مالک مکان کرائے دار
Malik Makan Karaye dar
شرابی کی بیوی
sharabi ki biwi
آدمی
aadmi
مریض ڈاکٹر سے
Marez Doctor se
استاد شاگرد سے
Ustaad shagird se
Urdu Paheliyan
بن کھانے کی چیز کو کھایا
bin khane ki cheez ko khaya
شوں شوں کرتی نار اک نکلی
sho sho karti naar ek nikli
ایک بہنیں اور بتیس بھائی
ek behan aur baatis bhai
اک بڈھے کے سر پر آگ
ek budhe ke sar par aag
یک تلوار سی ہے دو دھاری
aik talwar si hy do dhari
اک ڈنڈے کے ساتھ اک انڈا
ek dandy ke sath ek danda