Imandari Ka Inaam - Article No. 2078

ایمانداری کا انعام - تحریر نمبر 2078
لکڑہارے نے جن سے تینوں کلہاڑیاں لے لیں اور خوشی خوشی گھر چلا گیا
ہفتہ 2 اکتوبر 2021
پیارے بچو!ایک لکڑہارا تھا جو لکڑیاں کاٹ کر شہر میں بیچ کر اپنا اور بیوی،بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ایک روز جنگل میں لکڑیاں کاٹتے ہوئے اس کی کلہاڑی کھو گئی۔اس کے پاس اتنے پیسے نہ تھے کہ دوسری کلہاڑی خرید لیتا اس نے سارے جنگل میں کلہاڑی ڈھونڈی لیکن کہیں نہ ملی، تھک ہار کر وہ رونے لگا۔اچانک درختوں کے پیچھے سے ایک جن نکلا۔اس نے کہا،”کیا بات ہے میاں لکڑہارے؟تم رو کیوں رہے ہو؟“
لکڑہارے نے روتے ہوئے کہا،”میری کلہاڑی کھو گئی ہے،سب جگہ تلاش کر لیا لیکن کہیں نہیں مل رہی،تم جن ہو،خدا کے لئے کہیں سے ڈھونڈ کر لا دو“۔
یہ سن کر جن لکڑہارے کی نگاہوں سے اوجھل ہو گیا اور تھوڑی دیر بعد دوبارہ اس کے پاس آیا۔اس کے ہاتھ میں سونے کی کلہاڑی تھی۔
(جاری ہے)
اس نے لکڑہارے سے کہا”لو،میں تمہاری کلہاڑی ڈھونڈ لایا ہوں۔
“لکڑہارے نے کلہاڑی دیکھ کر کہا،”یہ میری کلہاڑی نہیں ہے۔وہ تو لوہے کی تھی۔“جن پھر غائب ہو گیا اور اب وہ چاندی کی کلہاڑی لے کر آیا۔اس نے کہا”لو،یہ تمہاری کلہاڑی ہے۔“
”نہیں۔یہ چاندی کی ہے،یہ بھی میری کلہاڑی نہیں،“لکڑہارے نے کہا۔
یہ سن کر جن پھر غائب ہو گیا جب وہ لکڑہارے کے پاس دوبارہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں لوہے کی کلہاڑی تھی۔یہ کلہاڑی دیکھتے ہی لکڑہارا خوشی سے چیخا،”ہاں ہاں،یہی ہے میری کلہاڑی۔اللہ تیرا شکر ہے۔“
جن بولا”تم بہت ایماندار شخص ہو۔میں یہ تینوں کلہاڑیاں تمہیں دیتا ہوں۔یہ تمہارا انعام ہے۔“لکڑہارے نے جن سے تینوں کلہاڑیاں لے لیں اور خوشی خوشی گھر چلا گیا۔
Browse More Moral Stories

کیمرہ
Camera

بد دعا
Bad Dua

تصویر کے پیچھے
Tasweer Ke Peechay

ایک وفادار نیولا
Ek Wafadar Nevla

شرارت کی سزا
Shararat Ki Saza

مثالی دوستی
Misaali Dosti
Urdu Jokes
ایک صاحب
Aik sahib
دودھ والا
Doodh Wala
ماں بیٹے سے
Maa bete se
فزیکل ایکسائسز
physical exercises
ناک ہی نہیں
Naak Hi Nahi
ایک دوست دوسرے سے
Aik dost doosre dost se
Urdu Paheliyan
اس سے خود بولا تو نہ جائے
us sy khud bola tu na jaye
ننھا منا بڑا دلیر
nanha munna bada daler
اپنے منہ کو جب وہ کھولے
apne munh ko jab wo khole
شب بھر وہ پانی میں نہائے
shab bhar woh pani me nahaye
ایک بلا نے مشکل ڈالی
ek bala ny mushkil daali
توڑ کے اک چاندی کو کوٹھا
tour ke ek chandi ka kotha