Janwaron Se Muhabbat Karo - Article No. 2367

Janwaron Se Muhabbat Karo

جانوروں سے محبت کرو - تحریر نمبر 2367

وہ اس لمحے کو کوس رہا تھا جب اس نے بکری کے بچے کو لات ماری تھی لیکن اب پچھتانے کا کیا فائدہ

ہفتہ 8 اکتوبر 2022

کسی گاؤں میں ایک نوجوان رہتا تھا۔پہلے وہ بہت بہادر تھا پھر اس کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ وہ بہت ڈرنے لگا۔ہوا کچھ یوں کے وہ رات کو اندھیرے میں جا رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ ایک بکری کا بچہ بیٹھا ہوا ہے۔اس نے ایک زور دار ٹھوکر اس بکری کے بچے کو ماری۔وہ بکری کا بچہ درد سے کراہنے لگا اور اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور درد کی شدت سے اس کے دل سے بددعا نکلی۔

وہ اپنے راستے پر چل دیا ابھی وہ چند قدم بھی نہ چل پایا تھا کہ اس نے پیچھے مڑ کر دیکھا وہاں بکری کا بچہ اسے نظر نہیں آیا۔اس نے اسے اپنا وہم جانا اور سر جھٹک کر آگے جانے لگا۔لیکن جوں ہی اس نے آگے کو دیکھا تو وہاں ایک بکری کا مردہ بچہ پڑا ہوا تھا۔اس کے اوسان خطا ہو گئے۔اب اس کی جان نکلے جا رہی تھی سخت سردی میں بھی ان کی قمیض پسینے کی وجہ سے گیلی ہو رہی تھی۔

(جاری ہے)

اب وہ بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہا تھا لیکن جس سمت بھی دیکھتا اسے مردہ بکری کا بچہ نظر آتا۔
وہ اس لمحے کو کوس رہا تھا جب اس نے بکری کے بچے کو لات ماری تھی لیکن اب پچھتانے کا کیا فائدہ۔دل ہی دل میں وہ اپنے کیے پر شرمندہ تھا۔اس نے اپنے کیے پر سچے دل سے اللہ تعالیٰ سے توبہ کی۔اللہ تعالیٰ نے اسے اس مشکل سے نکالا اور وہ بمشکل اپنے گھر کو پہنچا۔
لیکن آج بھی جب وہ کسی بکری کے بچے کو دیکھتا ہے تو اس کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔
معصوم اور بے زبان جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے سے اس سے بہادری جیسی نعمت چھین لی گئی۔
پیارے بچو!․․․آپ کبھی معصوم جانوروں پر ظلم نہ کرنا۔

Browse More Moral Stories