Jazba E Khidmat - Article No. 2256

Jazba E Khidmat

جذبہِ خدمت - تحریر نمبر 2256

پاکستان میں اب دوبارہ پولیو کی بیماری کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں ان تینوں سہیلیوں نے سوچا کیوں نہ ہم اس بیماری کے بچاؤ کے لئے کچھ کام کریں

پیر 16 مئی 2022

اقراء،دانیہ اور ایلیا میٹرک کے امتحانات کے بعد فارغ تھیں۔انہوں نے سوچا کہ فارغ اوقات میں کوئی ایسا کام کرنا چاہئے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔یہ تینوں سہیلیاں سمجھدار اور اچھی بچیاں تھیں۔اقراء نے بتایا کہ ہمارے گھر کام کرنے والی ماسی کے دو بچے پولیوں کی وجہ سے معذور ہو گئے تھے جو ایک مشکل معذور زندگی گزار رہے ہیں۔ماسی کا شوہر ایک معمولی مزدور ہے اس لئے اب ان کے حالات بہتر ہونے کی کوئی اُمید نہیں ہے۔

اقراء نے بتایا کہ مجھے ان کے حال پر بہت رحم آتا ہے یہ سن کر ایلیا کہنے لگی میں نے ایک دن ایک آنٹی کو پولیو سے بچاؤ کی دوائی کے قطرے پلانے والی ٹیم سے جھگڑا کرتے دیکھا تھا۔وہ کہہ رہی تھیں کہ ہم کیوں اپنے بچوں کو یہ دوائی پلائیں،دانیہ کہنے لگی میں نے پڑھا تھا کہ پاکستان میں اب دوبارہ پولیو کی بیماری کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں ان تینوں سہیلیوں نے سوچا کیوں نہ ہم اس بیماری کے بچاؤ کے لئے کچھ کام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے والدین کی اجازت سے اپنے اپنے علاقے میں گھر گھر جا کر ایسی خواتین جو پڑھی لکھی نہیں تھیں اور وہ سمجھتی تھیں کہ پولیو کی بیماری سے بچاؤ کی دوائی کے قطرے بچوں کو نہیں پلانے چاہئیں۔ان کو سمجھانا شروع کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ یہ آپ کے فائدے کے لئے ہیں۔
اس دوائی سے آپ کے بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ جائیں گے۔آپ اس دوائی کو غیر ضروری نہ سمجھیں اور پانچ سال کی عمر تک اپنے بچوں کو ضرور یہ دوائی پلوائیں۔آگاہی کی اس مہم میں بہت سی بچیاں اقراء،دانیہ اور ایلیا کے ساتھ شامل ہو گئیں اس طرح انہیں یہ ایک اچھا کام کرنے سے روحانی خوشی اور مسرت ہوئی اور بہت سے لوگوں کو اس سے فائدہ بھی پہنچا۔

Browse More Moral Stories