
Boorhay Ka Sabaq - Article No. 1237
بُوڑھے کا سبق
ایک ضعیف شخص جسکے 5بیٹے تھے ،اُس نے اپنی ساری دولت بیٹوں میں تقسیم کردی ۔اُس نے سوچا ”اب مجھے روپے پیسے کی کیا ضرورت ہے بقیہ ایام اپنے بچوں
بدھ 28 نومبر 2018

امداد اللہ خان نعمانی
ایک ضعیف شخص جسکے 5بیٹے تھے ،اُس نے اپنی ساری دولت بیٹوں میں تقسیم کردی ۔اُس نے سوچا ”اب مجھے روپے پیسے کی کیا ضرورت ہے بقیہ ایام اپنے بچوں کے ہاں گزارلوں گا“۔پہلے وہ اپنے بڑے بیٹے کے گھر گیا اور اُسکے پاس رہنے لگا۔
آخر بوڑھا بھی اپنے بڑے بیٹے کے سلوک سے تنگ آگیا اور دوسرے بیٹے کے پاس چلا گیا۔وہاں بھی ابتدائی ایام اچھے گزرے پھر منجھلا بیٹا بھی بڑے کی طرح بیزار ہو گیا اُسکی بیوی تو اپنے سسر کے ساتھ بدزبانی بھی کرتی اور کہتی کہ ہم پہلے ہی مشکل سے گزر بسر کر رہے تھے ،اب تم نے بھی آکر مزید پریشان کر دیا ہے ۔
(جاری ہے)
والد پانچویں بیٹوں کی خوشامد کرتا،اُس نے رورو کر کہا کہ میں تمہارا باپ ہوں ،میرے بڑھاپے اور کمزوری پہ ترس کھاؤ مگر کوئی بھی پرواہ نہ کرتا ۔ایک مرتبہ پانچوں بیٹے اکٹھے ہوئے اور سب نے مل کر فیصلہ کر لیا کہ والد کو کسی اسکول بھیج دیا جائے وہ روزانہ صبح کو جائے اور شام کو آئے ”تھوڑی روٹی اُسے دے دی جائے“۔والد نے سنا تو بڑی عاجزی کے ساتھ بیٹوں سے کہنے لگا ؛”مجھے پڑھنا تو آتا نہیں میں بوڑھا ہوں میری آنکھیں کمزور ہو گئی ہیں مجھے اچھی طرح دکھائی بھی نہیں دیتا ۔اب میں اسکول جا کر کیا کروں گا۔مجھے کہیں رہنے کو تھوڑی سی جگہ اور ایک ٹکڑاروٹی دے دیا کرو میں پڑا رہوں گا“۔
مگر ظالم بیٹوں نے والد کی ایک نہ سنی اور گاؤں سے دور یک اسکول میں زبردستی بھیج دیا۔والد روتا ہوا چلا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک ضعیف امیر آدمی کا گھوڑا وہاں سے گزرا تو اُس نے گھوڑے سے اُتر کر پوچھا کہ کہاں جارہے ہو؟
”اسکول جارہاہوں “؛ضعیف العمر اور مظلوم والد نے جواب دیا میاں اِ س عمر میں اسکول جاؤ گے یہ تو تمہارے گھر میں آرام سے بیٹھنے کے دن ہیں ۔
مظلوم والد نے اپنی پوری کہانی سنائی تو امیر آدمی نے کہا بڑے میاں اسکول جانے کا خیال تو بیکار ہے مگر تم غم نہ کھاؤ میں تمہاری مدد کروں گا ۔یہ کہہ کر اُس نے اپنی جیب سے ایک تھیلی نکالی اور اُس میں کوئی چیز بھر دی ۔پھر تھیلی کو ایک لکڑی کے صندوق میں رکھ کر صندوق کو اچھی طرح بند کردیا۔صندوق اُس کو دیتے ہوئے اُسکے کان میں کچھ کہا۔ضعیف العمر والد صندوق لے کر خوشی خوشی گاؤں واپس پہنچا ۔بیٹوں نے جو دیکھا کہ والد ایک صندوق بغل میں دبائے چلا آرہا ہے تو سمجھ گئے کہ اس میں ضرور کچھ دولت ہے۔ اُنہوں نے اپنے والد سے یہ نہ پوچھا کہ تم اسکول کیوں نہیں گئے بلکہ سب خاطر تواضع میں لگ گئے ۔ہر ایک اُسے اپنے گھر چلنے کو کہتا پھر اُنہوں نے والد کو خوب کھانا کھلایا ۔کھانے پینے کے بعد بوڑھے نے کہا ”میرے بچو ! اپنی جوانی میں مَیں نے کچھ دولت جمع کرکے جنگل میں دفن کر دی تھی ،مجھے اسکا خیال بھی نہیں رہا ۔آج جو ادھر سے گزرا تو یاد آیا۔زمین کھوددی تو صندوق جوں کا توں تھا۔اب یہ میری زندگی تک یوں ہی بند رہے گا ۔میرے مرنے کے بعد اِسے کھولنا اور تم میں سے جو میری زیادہ خدمت کرے گا اور بڑھاپے میں آرام دے گا ،اِس دولت کا زیادہ حصہ اُسی کو ہی ملے گا۔
یہ سُن کر پانچویں بیٹے آپس میں لڑنے لگے کہ ابا کو میں اپنے پاس رکھوں گا ۔اب بوڑھا جس بیٹے کے پاس بھی جاتا اُسکی خوب آؤ بھگت ہوتی ۔سب اُسکے کھانے کپڑے اور آرام کا خیال رکھتے ۔اِسی طرح بوڑھے کی زندگی مزے میں گزرنے لگی ۔بہت دنوں تک آرام سے زندگی گزارنے کے بعد بوڑھا مر گیا ۔پانچوں بیٹوں نے مل کر بڑی شان سے اُسکو دفن کیا ،شاندار فاتحہ کرائی ۔غریبوں کو خیرات دی ۔پھر سارے کاموں سے فارغ ہونے کے بعد صندوق کھولنے لگے ۔
مگر صندوق کھولنے سے پہلے ہی پانچوں بھائیوں میں بحث ہونے لگی ۔ہر ایک کہتا میں نے ابا کی زیادہ خدمت کی ہے اِسلئے بڑا حصہ مجھے ملنا چاہیے۔آخر میں یہ طے پایا کہ سب میں برابر تقسیم کرلیں گے ۔صندوق کھو لا گیا تو اُس میں سے بڑی خوبصورت ریشمی تھیلی نکلی جس کا منہ بند تھا اُس میں چھن چھن کی آواز آرہی تھی بڑی بے صبری سے تھیلی کھولی اور فرش پر خالی کردی مگر کیا دیکھتے ہیں کہ اس میں سے کانچ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے گر کر فرش پر پھیل گئے ۔اُس پر پانچوں بیٹوں کو بہت غصہ آیا اور وہ آپس میں ہی لڑنے لگے ۔گاؤں کے دوسرے لوگ یہ دیکھ کر خوب ہنسے اور اُن نا فرمان اولاد سے کہا ؛”دیکھ لی اپنے بوڑھے باپ کی عقل ! اُسے اسکول بھیج رہے تھے ناں تم سب ،مگر اُس نے اسکول گئے بغیر کیسا مزیدار سبق سکھایا ہے “۔
مزید اخلاقی کہانیاں

بد گمانی
Bad Gumani

بے زبانوں پر ظلم
Bezubanoon Per Zulm

بادشاہ کا فرمان
Badshah Ka Farmaan

کھلونوں کی دنیا
Khalonoon Ki Duniya

اچھے دوست
Ache Dost

کاہل شیر
Kahil Sher

اچھی سہیلی
Achi Saheli

مانو کہاں گئی؟۔۔تحریر:مختار احمد
Mano Kahan Gaye?

خطرناک جنگل
Khatarnak Jungle

زندہ مشینیں
Zindah Mashinain

جھگڑالو میاں بیوی
Jhagralu Mian Biwi

چھوٹی سی نصیحت
Choti Si Naseehat
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.