Kisaan Ki Danai - Article No. 1189

کسان کی دانائی - تحریر نمبر 1189
پُرانے وقتوں کی بات ہے کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا وہ اپنی رعایا کا بہت خیال رکھتا تھا۔ ایک دن گاؤں سے گزرتے ہوئے اُس نے ایک کسان کو کام کرتے ہوئے دیکھا۔
جمعرات 20 ستمبر 2018
عائشہ عثمان
پُرانے وقتوں کی بات ہے کسی ملک پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا وہ اپنی رعایا کا بہت خیال رکھتا تھا۔ ایک دن گاؤں سے گزرتے ہوئے اُس نے ایک کسان کو کام کرتے ہوئے دیکھا۔ اُس نے اُس کسان سے پوچھا تم اس کھیت سے کتنا کما لیتے ہو؟۔ کسان نے جواب دیا چار آنے کما لیتا ہوں۔ چار آنے میں کس طرح گزر بسر کرتے ہو؟ تو کسان نے جواب دیا۔ اِک آنے قرض دیتا ہوں، ایک آنا کنویں میں ڈالتا ہوں، ایک آنا قرض اُتارتا ہوں۔
اور ایک آنا اپنے اور بیوی پر خرچ کرتا ہوں۔ بادشاہ نے بڑی حیرانی سے پوچھا یہ قرض دینا اور اُتارنا اور کنویں میں ڈالنے کا مطلب کیا ہے؟ کسان بڑی دانائی سے جواب دیتا ہے ’’ایک آنا قرض اُتارنے کا مطلب اپنے والدین پر خرچ کرتا ہوں، ایک آنا قرض دینے کا مطلب اپنی اولاد پر خرچ کرتا ہوں۔(جاری ہے)
اور کنویں میں ڈالنے سے مراد اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہوں‘‘۔
بادشاہ کسان کی دانائی پر بہت خوش ہوا۔ اور اُس نے کسان سے کہا جب تک میرا چہرہ سو بار نہ دیکھ لو کسی کو اس بات کا راز نہ بتانا۔اگلے روز بادشاہ اپنے محل میں تمام وزیروں سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے اُن سے یہ سوال کرتا ہے، کوئی بھی اس بات کا جواب نہیں دیتا مگر بادشاہ کا وزیر اِک دن کی مہلت لے کر اُسی گاؤں کی طرف چل پڑتا ہے۔ وزیر کسان سے اُس بات کا جواب پوچھتا ہے تو کسان اُس کو بادشاہ کی شرط کے بارے میں بتاتا ہے۔
تو کسان اُس وزیر سے کہتا ہے۔ ’’ مجھے سو اشرفیاں دو میں ساری بات تمہیں بتا دوں گا‘‘ وزیر اگلے روز بادشاہ کے سامنے اُس بات کا جواب دے دیتا ہے ، بادشاہ آگ بگولا ہو کر کسان کو اپنے پاس بلاتا ہے اور کسان سے اُس شرط کا ذکر کرتا ہے تو کسان نے کہا ’’میں نے سو اشرفیوں پر آپکا چہرہ دیکھ کر ہی وہ بات وزیر کو بتائی‘‘ محل میں بیٹھے سارے وزیر کسان کی دانائی پر دنگ رہ گئے۔ بادشاہ نے کسان کی اس دانائی کو دیکھتے ہوئے کسان کو اپنا وزیر مقرر کر لیا اور سارے فیصلے اور مشورے اُس سے کرنے لگا۔Browse More Moral Stories

احسان فراموش
Ahsaan Faramosh

دودھ کا دودھ پانی کا پانی کیسے ہوتا ہے
Doodh Ka Doodh Paani Ka Paani Kaise Hota Hai

گاؤں کا خواب
Gaon Ka Khawab

ایک تھی شہزادی
Aik Thi Shehzadi

شرارتی کوا اور رحم دل چڑیا
Shararti Kauwa Aur Reham Dil Chidiya

جھیل کی سیر
Jheel Ki Sair
Urdu Jokes
پروفیسر
professor
شاہجہان کی وفات
shahjahan ki wafat
آخر کب تک
akhir kab tak
موسم کی تبدیلی
Mausam ki tabdeeli
بھکاری
Bhikari
سمندر میں طوفان
samandar mein toofan
Urdu Paheliyan
دو چڑیا رکھتی ہیں پر
do chirya rakhti hen par
گلا تو ہے سر ساتھ نہیں ہے
gala tu hy sar sath nahi he
دریا کوہ سمندر دیکھے
darya kohe samandar dekhe
کوئی نہ دیکھے اور دکھلائے
koi na dekh or dikhaye
کل کا بچہ ایک نادان
rakhi thi wo chup chaap kaise
گھوم گھوم کر گیت سنائے
ghoom ghoom ke geet sunaye