Kitabain Hamari Dost - Article No. 791

کتابیں ہماری دوست - تحریر نمبر 791
کتابیں کردار اور اخلاق کی اصلاح میں بھی اہم حصہ لیتی ہیں اور علمی نقطئہ نظر پیدا کرتی ہیں۔
پیر 11 مئی 2015
دنیا میں اس وقت بڑے بڑے کتاب خانے موجود ہیں جن میں لا تعداد علمی ، ادبی، تاریخی اور سائنسی کتابیں محفوظ ہیں۔ ان کتابوں میں بھی بہت سی قدیم ہیں اور اب دوبارہ چھپ رہی ہیں۔ میں اپنے کتاب خانے میں بیٹھا ہوا کتابوں سے ہم کلام رہتا ہوں اور میرے پاس ان ہی مخلص دوستوں کا ہجوم رہتا ہے۔ بڑے بڑے مصنف اور بڑے بڑے عالم اور محقق اپنی شب وروز کی کاوشوں سے ان کتابوں کو ترتیب دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
ہمیں ان لاثانی کتابوں سے ہم کلامی کا ہر وقت موقع مل سکتا ہے ۔ دنیا کی ترقی نے ہمیں ہر قسم کی کتابیں مہیا کر دی ہیں۔
ہم جس زمانے کی سیر کرنا چاہیں اسی عہد کی کتابیوں کی ورق گردانی کرنے بیٹھ جائیں ہماری طبیعت سیر ہو جائے گی اور یہ معلوم ہوگا کہ واقعی ہم اسی زمانے کی سیر کر رہے ہیں۔ان کتابوں سے لطف اندوز ہونا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ جب ہم کسی مصنف کی محنتوں کا مطالعہ کر لیتے ہیں تو اس کے شریکِ حال ہو جاتے ہیں۔ ہمارے مستقبل کی تمام اُمیدیں ان ہی علمی ادبی شہ پاروں سے وابستہ ہو جاتی ہیں ان سے ہمیں ہر موضوع پر معلومات حاصل ہوتی ہیں اور ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح ہم بھی ان مصنفین کی طرح عزت اور نام وری حاصل کریں۔
عام طور سے کتابیں مذہبی ، تمدنی ،تاریخی ، نفسیاتی ، سائنسی اور عام معلوماتی موضوعات پر لکھی ہوتی ہیں۔ ان کے پڑھنے سے ہم زندگی کے مختلف عنوانات سے واقف ہوتے ہیں اور زندگی کے مسائل حل کرنے کی فکر ہمارے دل کو گدگدانا شروع کر دیتی ہے۔ ہم میں زمانے کے ساتھ ساتھ چلنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ ہمارا ذہنی اُفق وسیع تر ہوتا چلا جاتا ہے اور ہم رفتہ رفتہ ملک و قوم کی شیرازہ بندی میں مصروفِ دکھائی دیتے ہیں۔
کتابیں کردار اور اخلاق کی اصلاح میں بھی اہم حصہ لیتی ہیں اور علمی نقطئہ نظر پیدا کرتی ہیں۔ ہماری علمی، مذہبی اور ادبی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ہم ادبی مشاغل میں مصروف ہو کر اپنی ذہنی، جسمانی صلاحیتوں کا بہترین مصرف سیکھ جاتے ہیں۔ ہم اپنے تہذیبی ورثے کو سمجھ کر اس میں اور زیادہ اضافے پر مائل ہوتے ہیں۔ وقت کے تقاضوں کا احساس جاگ اُٹھتا ہے اور ہم ان کی تکمیل کرتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ کتاب ہماری زندگی کی ایک ایسی وفادار ساتھی ہے جوکسی حالت میں بھی دھوکا فریب نہیں دیتی بلکہ ہماری مونس اور غم خوار بن کر ہماری راہبری کرتی ہے۔
Browse More Moral Stories

ہیرے والا نیل کنٹھ
Heere Wala Neelkanth

غلط فہمی
Ghalat Fehmi

نصیحت بنی نجات
Naseehat Bani Nijaat

آزادی ایک انمول نعمت
Azaadi Aik Anmool Naimat

مچھلی
Machli

چیونٹی اور بھڑ (آخری حصہ)
Chiyunti Aur Bhir - Aakhri Hissa
Urdu Jokes
انگریز
angrez
ایک راہ گیر
aik raah geer
دو پاگل
do pagal
دیہاتی
dehati
سزائے موت
Sazaye Maut
کیا یہ کتا آپ کا؟
kya yeh kutta aapka ?
Urdu Paheliyan
اس کے ایک طرف ہے کھال
uske aik taraf he khaal
اس سے خود بولا تو نہ جائے
us sy khud bola tu na jaye
دیکھا ایک ایسا دربار
dekha ek aisa darbar
نیچے سے جب اوپر جائے
neechy se jab oper jae
تیز یا ہلکی چال دکھا کر
tez ya halki chaal dikha kar
مٹی گار ان کا کھاجا
mitti gaar unka kha ja