Neelam Chirya Or Aag - Article No. 909

نیلم چڑیا اور آگ - تحریر نمبر 909
سندر بن واقعی بہت ہی زیادہ سندر اور خوب صورت تھا۔چاروں طرف قدرت نے اپنی خوب صورتی بکھیردی تھی۔ کل کل کرتے جھرنے اور خوب صورت چمکیلی ہری بھری گھاس ۔ایسے لگتی تھی جیسے جنگل میں کسی نے قالین بچھادی ہو
جمعہ 25 مارچ 2016
یہ کہانی اس زمانے کی ہے جب لوگوں کو آگ کا پتا نہ تھا۔ جیسے ہی شام ہوتی لوگ گپھاوں میں چلے جاتے۔اس وقت لوگ پوری طرح ماحول پر منحصر رہتے تھے۔ کچی جڑیں ، قند پھل فروٹ ، پتے ، سبزیاں اور بغیر پکے ہوئے گوشت لوگوں کی غذا تھی۔
لاتعداد درختوں کی وجہ سے شام سے پہلے ہی جنگل میں اندھیرا چھاجاتاتھا۔ سندر بن میں ایک گہرا تالاب تھا۔
(جاری ہے)
جس کا پانی جانوروں اور پرندوں کے پینے کے کام آتاتھا۔
اسی تالاب کے کنارے ایک پیپل کا درخت تھا جس پر نیلم چڑیا اپنا گھونسلہ بناکر رہتی تھی۔ سبھی جانور اسی تالاب پر پانی پینے آتے تھے۔ اس لیے نیلم چڑیا سے سبھی جانوروں کی دوستی ہوگئی۔نیلم چڑیا کی ایک عادت سبھی جانوروں کو بہت اچھی لگتی تھی۔ وہ تھی اس کی دوسروں کی مدد کرنے کی عادت۔ کوئی پریشانی میں ہو وہ فوراً وہاں پہنچ جاتی تھی۔ کوئی شکاری جنگل میں آجاتا تو وہ اڑتے ہوئے زور زور سے چیں چیں کی آوازیں بلند کرتی کہ سبھی جانور سمجھ جاتے کے کوئی خطرہ ہے۔ اور وہ اپنی حفاظت کرنے لگتے۔
نیلم چڑیا کے گھونسلے میں بہت اندھیرا تھا اور اس کے بچے باہر جانے کی ضد کیا کرتے تھے۔ ایسے میں اس کی ایک خواہش ہوتی تھی کہ کاش! کہیں سے روشی کی ایک کرن آجائے۔
اسی تالاب کے کنارے ایک بہت موٹا درخت تھا جس کی بڑی سی کھوہ میں ایک بھالو رہتا تھا۔ وہ دن بھر سوتااور جب بھوک لگتی تو تالاب سے مچھلیاں پکڑتا۔ بھالو بہت ہی مطلبی اور خود غرض تھا۔جنگل کے سبھی جانور اسے مطلبی بھالو کہتے تھے۔
ایک دن خوب ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی جاری تھی۔ گھونسلے میں نیلم چڑیا کے دونوں بچے سہمے ہوئے اپنی ماں کے انتظار میں دبک کر بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ دونوں سخت بھوکے تھے۔ بے چینی سے ماں کو یاد کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلی دے رہے تھے۔ ادھر بونداباندی کی وجہ سے نیلم چڑیا کے پر بھیگ گئے تھے۔ وہ بہت مشکل سے گھونسلے تک پہنچی ، بچوں کو پیار کیا انھیں کھانا دانا کھلایا ۔ بچے ماں سے لپٹ کر روتے ہوئے سو گئے۔
ابھی رات کا پہلا ہی پہر گذرا تھا کہ نیلم چڑیا کو پکے ہوئے کھانے کی خوشبو آنے لگی اس نے اپنی گردن گھونسلے سے باہر نکال کر اِدھراُدھر کا جائزہ لیا تو وہ حیران رہ گئی کہ بھالو کی کھوہ میں ڈھیر ساری لکڑیاں رکھی ہوئی ہیں اور آگ جل رہی ہے اور وہ مزے لے لے کر مچھلیاں بھون کر کھا رہا ہے۔
نیلم چڑیا کو روشنی دیکھ کربڑی خوشی ہوئی ۔ وہ بھالو کے پاس آئی اور اس کو روشنی اور آگ کی مبارکباد دی اور بولی :” بھیا بھالو! تمہارے پاس تو ڈھیر ساری لکڑیاں ہیں ایک مجھے بھی دے دو میں بھی اپنے گھر میں روشنی کرلوں گی اور کھانا بھی پکا لوں گی۔“
مطلبی بھالونے نیلم چڑیا کو ڈانٹ کروہاں سے بھگا دیا رات بھر نیلم سو نہ سکی۔ وہ سوچتی رہی کہ ساری دنیا اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے اگر بھالو تھوڑی سے آگ دیدے تو لوگوں کا بھلا ہوسکتا ہے۔ ابھی وہ یہ سوچ ہی رہی تھی کہ اسے ایسا لگا جیسے سوکھے پتوں پر کوئی چل رہا ہے۔ اس نے گردن گھونسلے سے باہر نکال کر دیکھا تو کیا دیکھتی ہے کہ شیر بھالو کی گپھا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سخت سردی کا موسم تھا درخت کی کھوہ میں آگ کی گرمی کی وجہ سے بھالو بہت گہری نیند سویا ہوا تھا۔
تب ہی نیلم چڑیا نے چیں چیں کا شور مچادیا ۔نیلم چڑیا کی چیخ سن کر بھالو نیند سے جاگ گیا اس کے شور سے بھالو ہی نہیں بل کہ دوسرے جانور بھی جاگ اٹھے اور نیلم کے گھونسلے کی طرف بڑھنے لگے۔ اتنے سارے جانوروں کو دیکھ کر شیر فوراً ڈر کر وہاں سے رفو چکر ہوگیا۔ سبھی جانوروں نے نیلم کی خوب تعریف کی۔
مطلبی بھالو کو جب حقیقت سمجھ میں آئی تو شرمندگی سے اس کا سر جھک گیا۔ اس نے دوسرے دن نیلم چڑیا کو کئی لکڑیاں دیں اورکہا کہ :” بہن ! مجھے معاف کردو اگر تم نہ ہوتیں تو شیر تو مجھے کب کا کھا چکا ہوتا ۔اگر آج میں زندہ بچا ہوں تو وہ تمہاری ہوشیاری کی وجہ سے۔ لو یہ لکڑیاں آگ جلا کر اپنے گھر میں روشنی بھی کرلو اور کھانا بھی پکالو۔ اور ہاں ! نیلم بہن ! تمہارا بہت بہت شکریہ۔“
نیلم چڑیا نے کہا کہ ” بھائی بھالو! شکریے کی کوئی بات نہیں۔ ایک دوسرے کی مدد کرنے ہی میں سچی خوشی کا راز پوشیدہ ہے یہ تو میرا فرض تھا کہ میں تمہیں باخبر کروں۔ میں تمہارے کسی کام آسکی یہی میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔“
بھالو بہت روہانسا ہوا اور اس دن کے بعد سے جنگل کے سبھی جانوروں کے ساتھ مل جل کررہنے لگا۔ اور اپنی گپھا میں سے اس نے چند جلتی ہوئی لکڑیاں نیلم چڑیا کو دے دیں۔ نیلم نے اس لکڑی سے پہلے تواپنے گھونسلے میں روشنی کی، کھانا پکایا اور پورے جنگل اور آس پاس کے جنگلوں میں حتیٰ کہ جہاں جہاں روشنی نہیں تھی وہاں وہاں پہنچ کر اس نے روشنی پھیلائی۔ پیار کی روشنی، ایک دوسرے کی مدد کرنے کی روشنی اور مل جل کرر ہنے کی روشنی۔
Browse More Moral Stories

آمنہ اور تین بھالو
Amna Aur 3 Bhalu

سکون کی لہر
Sukoon Ki Leher

چالاک بلی
Chalak Billi

لالچی کب آئے گا
Laalchi Kab Aye Ga

شیر اور زرافہ
Lion And Giraffe

ننھا ٹنکو اور پنکی مچھلی
Nanha Tinko Aur Pinki Machli
Urdu Jokes
دکان
Dukan
سردار جی
Sardar jee
بس کا انتظار
Bus Ka Intezar
ڈاکٹر اور مریض
doctor aur mareez
الارم سسٹم
Alarm system
گاہک قصائی سے
gahak qasai se
Urdu Paheliyan
لکھنے کا ہے ڈھنگ نرالا
likhne ka hai dhang nirala
نیچے سے اوپر جاتی ہے
neechy se oper jati he
اونچے ٹیلے پر وہ گائے
oonche teely per wo gaye
بنا جڑوں کے پودا پالا
bina jaro ke poda pala
گونج گرج جیسے طوفان
gounj garaj jesy toufan
صدیوں کا ہے اک گلزار
sadiyon ka hai ek gulzar