
Africa Bare Ju Ap Nahi Jante - Article No. 1671
افریقہ بارے جو آپ نہیں جانتے
رقبے کے لحاظ سے افریقہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہے ۔
منگل 25 فروری 2020

رقبے کے لحاظ سے افریقہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا براعظم ہے ۔یہ خشکی کا 22فیصد اور کل سطح زمین کا چھ فیصد بنتاہے۔
افریقہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا براعظم ہے ۔دنیا کی 16فیصد آبادی اس میں رہتی ہے ۔سب سے زیادہ آبادی براعظم ایشیاء میں ہے ،جس میں دنیا کے تقریباً59انسان بستے ہیں۔
دنیا کا سب سے غریب اور پسماندہ براعظم افریقہ ہے۔
اس براعظم کی نصف آبادی کی عمر 25سال سے کم ہے ۔
دنیا میں ملیریا کے 90فیصد کیسز افریقہ میں ہوتے ہیں۔
دنیا کی نسبت افریقہ میں جنگلات کا کٹاو دُگنا ہے ۔
افریقہ میں پرندوں کی کل انواع کا 25فیصد رہتاہے۔
ایک ہزار سے زائد زبانیں اس براعظم میں بولی جاتی ہیں۔ بعض ماہرین کے مطابق افریقہ میں کل دوہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
افریقہ میں 54خود مختار ملک ہیں جو کسی دوسرے براعظم سے زیادہ ہیں۔
دنیا میں تازہ پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل افریقہ میں ہے ۔اس کا نام جھیل وکٹوریا ہے ۔
افریقی ملک مصر میں سالانہ سب سے زیادہ سیاح جاتے ہیں۔ سال بھر میں ایک کروڑ کے قریب سیاح اس کا دورہ کرتے ہیں ۔
دنیا کے تیز ترین پانچ جانوروں میں سے چار کا تعلق افریقہ سے ہے :چیتا ،وائلڈ بیسٹ ،شیر اور تھامسنز غزال۔ یہ تمام جانور50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز بھاگ سکتے ہیں۔چیتے کی رفتار 70میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔چارلس ڈارون نے سب سے پہلے خیال پیش کیا کہ جدید انسان سب سے پہلے افریقہ میں رہتا تھا،لیکن مغربی دنیا میں سیاہ فاموں کے بارے میں تعصب کی وجہ سے اسے بہت سے لوگوں نے تسلیم نہ کیا۔
افریقی ملک ایتھوپیا میں 32لاکھ برس قدیم ایک انسان کی باقیات مل چکی ہیں ۔اس کا نام ”لوسی “رکھا گیا۔
زیادہ تر ماہرین لسانیات کا ماننا ہے کہ لفظ ”افریقہ “،”افری“سے اخذ ہواہے۔یہ شمالی افریقہ میں قرطاجیہ کے قریب تیسری صدی قبل مسیح میں رہنے والے لوگوں کو کہا جاتا تھا۔اس میں ”قہ ca“ کا اضافہ رومی ہے جس کا مطلب ”ملک“یا”زمین“ہے۔
افریقہ کا سب سے بڑا مذہب اسلام ہے اور اس کے بعد عیسائیت ہے ۔افریقہ کی 85فیصد آبادی کا تعلق ان دو مذاہب سے ہے۔
افریقہ کا مہلک ترین جانور ”ہپو“ہے۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان دوسری جنگ کانگو (2003-1998ء) میں ہوا جس میں 54لاکھ افراد مارے گئے۔
ریاست ہائے متحدہ امریکا،چین،انڈیا،نیوزی لینڈ،ارجنٹائن اور یورپ افریقہ میں سما سکتے ہیں۔
دنیا میں نکالا گیا نصف سونا افریقی ملک جنوبی افریقہ سے نکلا۔
صحارا سب سے بڑا گرم صحرا ہے ۔یہ امریکا سے بڑا ہے۔
قدیم مصری شہر کنعان دنیا کا پہلا منصوبہ بند شہر تھا۔
دنیا کا سب سے بڑا رینگنے والا جانور (رپٹائل)نیل کا مگر مچھ افریقہ میں رہتاہے۔
مزید اخلاقی کہانیاں

خواہش کا انجام
Khawahish Ka Anjaam

پھنس گیا کنجوس
Phans Giya Kanjoos

پری کا بھائی (دوسری قسط)
Pari Ka Bhai - 2nd Qist

ہاتھی اور بندر میں ہوگئی لڑائی
Hathi Aur Bandar Main Ho Gayi Larai

صادق کا روزہ
Sadiq Ka Roza

دلچسپ و عجیب
Dilchasp O Ajeeb

بھالو کا بدلہ
Bhalu Ka Badla
گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آتا
Gaya Waqt Phir Haath Nehin Aata

محنت کا ثمر
Mehnat Ka Samar

اچھا پاکستان
Acha Pakistan

بالے کا گھوڑا۔ تحریر: مختار احمد
Bale Ka Ghora

کوئل
Koyle
Your Thoughts and Comments
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.