Neeli Pari - Article No. 958

نیلی پری - تحریر نمبر 958
تحفہ دے کر پرستان چلی گئی
ہفتہ 17 ستمبر 2016
ایک باغ میں بہت سے جانور رہتے تھے۔ ہر طرف رنگ برنگے پھول کھلے تھے۔ مزیدار میٹھے رس بھرے پھلوں سے یہ باغ لداہوا تھا۔ ہر منگل کو پرستان کی پریاں جانوروں کے ساتھ مزا اور موج مستی کرنے آتیں۔ خوشی سے جب پرندے چہچہاتے تو انھیں بہت اچھا لگتا۔
پریوں میں ایک پری ” نیلم پری “ تھی جس کے پرسات رنگ کے تھے ، اس پری کی خاصیت یہ تھی کہ یہ فضاؤں میں جب اڑتی تو اس کے سات رنگوں کا عکس آسمان پرجاتا جودیکھنے میں بہت پیارا لگتا ۔
آج بھی منگل کا دن تھا۔ صبح سے ہی باغ میں میلہ لگاتھا۔ سب تیار ہوکر پریوں کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک بارش برسنے لگی۔ دیکھتے ہی دیکھتے تالاب سابن گیا، میلے کیلئے کی گئی سجاوٹ سب بارش کی نذر ہوگئی۔
(جاری ہے)
سب جانور حیران وپریشان تھے کہ یہ بن موسم بارش کیسے ہوگئی۔
ننھے جانور بہت غصے میں آگئے ، کیونکہ ان کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں ۔
اُن کی ملکہ نے بی لومڑی سے پوچھا کہ یہاں سب غصے میں کیوں ہیں؟ لومڑی نے افسردہ ہوکر بارش کی وجہ سے میلہ خراب ہونے کے تمام رودادسنادی۔ یہ سن کرملکہ مسکرائی اور کہا۔
دستو ! بارش ایک نعمت ہے۔ اس بارش کی وجہ سے ہمیں کتنا فائدہ ہوتا ہے ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوجاتی ہے۔ نئے پھل اگتے ہیں۔ باغ کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ سارے جانور بڑے غور سے ملکہ کی باتیں سن رہے تھے۔
یہ سب سن کر سفید خرگوش ایک دم بولا وہ تو ٹھیک ہے مگر اب ہم نیلم پری کے سات رنگ کیسے دیکھیں گے ؟ سورج تو نکلا نہیں۔ اس کی بات سن کر پریاں ہنسنے لگیں، ملکہ نے کہا ہم بھلا اپنے دوستوں کو افسردہ کیسے دیکھ سکتے ہیں۔
ملکہ نے نیلم پری کو بلایا تو نیل پری فوراََ حاضر ہوگئی اور اس نے آتے ہی کہا ! چلو سب خوش ہوجاؤ میں اپنے ساتوں رنگوں کا مظاہرہ کرنے لگی ہوں یہ کہہ کر نیلم پری نے پرواز بھری اور فضاء میں پہلے لال رنگ سے عجیب وغریب خاکے بنائے پھر ہرا، نیلا اور پیلا۔ اسی طرح سے باغ ان رنگوں سے خوبصورت لگنے لگا۔
سب جانور خوشی سے تالیاں بجانے لگے، بادل چھٹے اور سورج نمودار ہوا۔ یہ رنگ آسمان سے اترتے ہوئے محسوس ہونے لگے۔ پھریوں ہوا کہ نیلم پری نے ساتگوں رنگ ہمیشہ کیلئے آسمان پر چھوڑ دئیے اور خود پرستان چلی گئی۔ اب ہر بارش کے بعد اکثر یہ رنگ نمودار ہوتے ہیں جنہیں ہم ” قوح قزح “ کہتے ہیں۔
Browse More Moral Stories

پنکی کا ایوارڈ
Pinki Ka Award

رنگت
Rangat

آزادی کی چھاؤں
Azadi Ki Chhaon

لالچ بُری بلا ہے
Lalach Buri Bala Hai

ناراض جگر
Naraaz Jigar

ماموں کا بھوت
Mamoon Ka Bhoot
Urdu Jokes
ضرورت نوکری
zaroorat nokari
ڈاکٹر مریض سے
dr mareez se
چودہ سال قید با مشقت
14 Saal Qaid Ba Mushaqat
اداسی کی وجہ
udasi ki wajah
کمینہ
kamena
ہمکلام
humkalam
Urdu Paheliyan
توڑ کے اک چاندی کو کوٹھا
tour ke ek chandi ka kotha
دن کو اس کا کام نہیں ہے
din ko uska kaam nahi hai
ہے شرط اس میں خاموش ہونا
he sharat is me khamosh hona
موری سے نکلا اک سانپ
mori se nikla ek saanp
شیشے میں ہے لال پری
sheeshe me hai lal pari
دھرتی سے نکلا اک بالک
dharti se nikla ek balak