Samajhdar Gadha - Article No. 2378

Samajhdar Gadha

سمجھدار گدھا - تحریر نمبر 2378

مجھے کیا فرق پڑتا ہے میرا مالک تو ہے یا تیرا دشمن میرے لئے تو دونوں ایک ہیں

پیر 24 اکتوبر 2022

ڈاکٹر جمیل جالبی
گاؤں سے باہر ہرے بھرے میدان میں ایک بوڑھا اپنے گدھے کو چرا رہا تھا۔اتنے میں دور سے اسے شور سنائی دیا۔کیا دیکھتا ہے کہ دشمن کی فوج تیزی سے اس طرف آرہی ہے۔یہ دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور جلدی سے اپنے گدھے کو ہانکتے ہوئے دوسری طرف بھاگنے لگا۔
گدھے نے پوچھا!اے مالک کیا ماجرا ہے؟مالک نے جواب دیا”کہ دشمن ہماری طرف آرہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یہاں سے فوراً بھاگ جانا چاہئے۔ورنہ ہم دونوں پکڑ لئے جائیں گے۔
گدھے نے کہا”اچھا یہ تو بتائیے اگر دشمن مجھے پکڑ لے تو کیا وہ مجھ پر اس سے زیادہ بوجھ لادے گا جتنا آپ لادتے ہیں“۔
مالک نے کہا”نہیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں“۔
مالک کی یہ بات سن کر گدھا کہنے لگا”اگر اس بات کا ڈر نہیں تو پھر میں کیوں بھاگوں؟مجھے کیا فرق پڑتا ہے میرا مالک تو ہے یا تیرا دشمن میرے لئے تو دونوں ایک ہیں“۔یہ کہہ کر گدھا وہیں کھڑا ہو گیا۔

Browse More Moral Stories