
Tabdeeli - Article No. 766
تبدیلی ۔۔۔۔ ایک خوشگوار تبدیلی جسے سب نے محسوس کیا تھا۔۔۔۔
یہ جون کی تپتی دوپہر تھی ۔ سورج اپنے جوبن پر تھا۔ حمزہ کا حلق جیسے سوکھ گیاتھا۔ بھوک سے اس کی ہمت جواب دے رہی تھی ۔ ایسے میں حمزہ کو یاد آیا کہ فریج میں کولڈ ڈرنک اور کچھ کھانے کی چیزیں موجود ہیں
فرخ شہباز وڑائچ
جمعرات 3 جولائی 2014

(جاری ہے)
فریج میں جو قسم قسم کے مشروبات اور لذیذ آم صاف نظر آ رہے تھے ۔
یہ ٹھنڈے مشروب سوکھے حلق کو سیراب کرسکتے تھے۔ اللّٰہ جی ناراض ہوں گے ۔ آخر اللّٰہ جی کی ناراضگی کے خوف کا خیال غالب آنے لگاتھا۔حمزہ نے فریج کا دروازہ بند کیا۔ اب حمزہ اپنے کمرے میں آگیاتھا۔ ابھی تک حمزہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے شدید تکلیف میں تھا۔ اپنی توجہ ہٹانے کے لیے اس نے ٹی وی ریموٹ پکڑا اور چینل تبدیل کرنے لگا ۔ ایک چینل پر جیسے اس کی انگلیاں ریموٹ پر جم گئی تھیں۔ یہ چینل صومالیہ پر رپورٹ دکھا رہاتھا۔ جس میں صومالیہ کے بچوں کو جب اناج کاایک پیکٹ دیا جاتا تو سب اس پر جھپٹ پڑتے ۔ یہ پیکٹ ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے پھینکے جارہے تھے۔ حمزہ کو یاد آگیاکہ ایک دن جب اس نے پیزا آرڈر کیاتھاتو پیزا لے کر آنے والا لڑکا غلطی سے دوسرا پیزا لے آیا تھا۔ حمزہ نے اس لڑکے کو برا بھلا کہاتھا ، پیزا لے کر اس لڑکے کے سامنے پھینک دیاتھا۔ حمزہ کی آنکھوں کے سامنے ایک منظر گھومنے لگا۔ جس میں اس نے کیفے ٹیریا سے فروٹ چاٹ لی۔ اسے جب یہ پسند نہ آئی تو اس نے اپنی امارت کا رعب جھاڑتے ہوئے کیفے کے چھوٹے کوبلا کر ساری فروٹ چاٹ اس کے سامنے ضائع کردی تھی ۔ حمزہ کے ماتھے پر نمی آگئی تھی ۔ جیسے کسی برے خواب نے اس کی آنکھیں کھول دی ہوں ۔ حمزہ نے گاڑی کی چابی پکڑی اور رضوان کے گھر جانے کا ارادہ کیا۔ رضوان اور حمزہ کلاس فیلو بھی تھے ۔ رضوان کا گھر کچھ زیادہ دور نہیں تھا۔وہ جب بھی فارغ ہوتا رضوان کے گھر چلا جاتا تھا۔ حمزہ جب رضوان کے گھر پہنچا ۔ گھر کے لان میں سفید داڑھی والے باباجی کام کررہے تھے۔ بابا جی رضوان گھر پر ہے ؟ ”نہیں صاحب جی گھر پر تو کوئی نہیں۔ “ چلیں ٹھیک ہے۔ حمزہ واپسی کے لیے مڑا ہی تھاکہ کیا دیکھتاہے کہ بابا جی کے ہاتھ کانپ رہے تھے ۔یہ بابا جی عرصہ دراز سے رضوان کے گھر مالی تھے۔ رضوان کے گھر کے پودوں کی دیکھ بھال کرتے تھے ۔ حمزہ نے کبھی بھی کام کرنے والوں میں کوئی دلچسپی نہ لی تھی ۔ با با جی کیا آپ نے روزہ رکھاہے ؟ حمزہ نے کانپتے ہاتھوں سے پودوں کو درست کرتے بابا جی سے سوال کیا “ جی بیٹا جی الحمدللّٰہ روزہ سے ہوں۔ بابا جی آپ روزہ کے ساتھ سخت محنت کرتے ہیں ۔ آپ کو بھوک اور پیاس نہیں لگتی؟ بیٹا لگتی توہے لیکن جس اللّٰہ کے لیے میں یہ تکلیف برداشت کرتاہوں۔ وہ اب پروردگار صبر بھی دیتاہے۔ بیٹا اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں ”روزہ خاص میرے لیے ہے اس کا اجر بھی میں دوں گا۔ “ میرا رب جس کام کا اجر دینے کا خود کہہ رہاتو بیٹا میں دنیا کے کاموں کے لیے وہ کیوں چھوڑ دوں ۔ “ اچھا باباجی اب میں چلتاہوں ۔ حمزہ گھر پہنچا اس کے امی اور ابو بھی آچکے تھے۔ ابو جی میں آپ سے ایک ضروری بات کرنا چاہتاہوں۔ جی میرے لال ، حمزہ کے ابو نے پیار بھرے لہجے میں بیٹے کو جواب دیا ۔ ابو اگر ہمارا پیٹ تھوڑے سے کھانے سے بھر سکتا، تو ہم کیوں مختلف قسم کے کھانے بناتے ہیں۔ کیا مطلب ؟ میں کچھ سمجھا نہیں بیٹا آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ؟ … ابو جی میرا مطلب ہے ہمارے گھر میں روز وافر مقدار میں کئی قسم کے کھانے پکتے ہیں جبکہ ہم سب تو اس سب میں تھوڑا سا کھاتے ہیں باقی ضائع ہوجاتاہے ۔ کیا ایسا نہیں ہوسکتاکہ ہم اپنی خوشیوں میں لوگوں کو شامل کرلیں۔ اس طرح سے کھانا بھی ضائع نہیں ہوگا ۔ اللّٰہ جی ثواب بھی دیں گے ۔ باورچی ٹیبل پر افطاری کا سامان لگانا شروع کر چکا تھا۔ آج سیٹھ خاور اپنے بیٹے حمزہ کی باتیں سن کر خوش ہو رہے تھے ۔
ہاں کیوں نہیں بیٹا !اچھا مسلمان تو وہی ہے جو اپنے دوسرے بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرے۔ آج ایک معصوم بچے نے پھر سے سیٹھ خاور کو بیدار کر دیا تھا۔
سیٹھ خاور اور ان کابیٹا ایک نئے عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔ نہر کناے اس وسیع کوٹھی کے لان میں چٹائیاں بچھائی جانے لگیں ۔ کوٹھی کے تمام نوکر اور سیٹھ خاور اکٹھے بیٹھ کر روزہ کے ہونے کے لیے انتظار کرنے لگے ۔
کچھ لمحوں بعد قریبی مسجد سے روزہ افطارکی دعا کی آواز آنے لگی ۔ ہاتھ دعا کے لیے آسمان کی طرف بلند ہونے لگے۔ آج حمزہ کی آنکھوں میں نمی بھی تھی ۔ مگر یہ تبدیلی کی نمی تھی ۔ جو سیٹھ خاور نے بھی محسوس کی تھی ۔
مزید اخلاقی کہانیاں

ہوشیار لڑکا (آخری حصہ)
Hoshiyar Larka - Aakhri Hissa

زیرہ سے ہیرو تک
Zero Se Hero Tak

نا فرمان اولاد
Nafarmaan Olaad

بے چارہ لکڑ ہارا
Bay Charah Lakar Hara

تلافی
Talafi

باتوں باتوں میں
Batoon Batoon Mein

سکون کی لہر
Sukoon Ki Leher

عمرو عیار کی جدید زنبیل
Umro Ayyar Ki Jadeed Zanbeel

گھنے جنگل سے گریٹر اقبال پارک تک
Ghanne Jangal Se Greater Iqbal Park Tak

جھوٹے بھکاری
Jhoote Bhikari

بطخ اورمرغی کے چوزے
Batakh Aur Murghi Ke Choze

طرم خان اور پھنے خان
Turram Khan Aur Phannay Khan
Your Thoughts and Comments
مزید مضامین
-
قاتل کا پتا
Qatil Ka Pata
-
شرارت کی سزا
Shararat Ki Saza
-
ضد کا نتیجہ
zid ka nateeja
-
درختوں کی بددعا
Darakhton Ki Bad Duaa
-
چھوٹی سی نصیحت
Choti Si Naseehat
-
بچوں کو موبائل اورانٹر نیٹ کے منفی اثرات سے کیسے بچایاجا سکتا ہے؟
bachon ko mobile aur internet ky manfi asraat say kaisay bachaya jay sakta hai?
-
لالچ بُری بلا ہے
Lalach Buri Bala Hai
-
عقلمند استانی
akalmand ustani
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.