Thandi Meethi Ice Cream - Article No. 1932

ٹھنڈی میٹھی آئس کریم - تحریر نمبر 1932
گلی گلی،کوچے کوچے بطخے نے آئس کریم بیچی ساری بک گئی
ہفتہ 27 مارچ 2021
ندی کنارے ایک ننھا سا گھر تھا۔اس گھر میں ایک بطخ اور ایک بطخا رہتے تھے۔بطخ بہت اچھی تھی صبح سویرے اٹھتی نہاتی دھوتی اور کام کاج میں لگ جاتی۔بطخا بہت خراب تھا کام چور نکٹھو۔نہ کام کا نہ کاج کا دشمن اناج کا۔دن بھر پڑا اینڈتا رہتا۔بطخ بطخے کو بہتیرا سمجھاتی،پروہ نہ سمجھتا۔ ایک کان سے سنتا دوسرے سے اڑا دیتا۔
ایک دن بطخ بولی”کچھ خبر بھی ہے؟سارا اناج ختم ہو گیا اب کھائیں گے کیا؟“
بطخے نے کہا”گھبراتی کیوں ہو خدا دے گا۔“
بطخ بولی”خدا انہی کو دیتا ہے جو محنت کرتے ہیں۔کام چوروں کو خدا نہیں دیتا۔“
بطخے نے کہا”تو میں کیا کروں؟نوکری تو ملتی نہیں۔“
بطخ بولی”نوکری نہیں ملتی،نہ سہی مزدوری کرو۔
(جاری ہے)
“بطخے نے کہا ”خدا کو مان!میں اور مزدوری کروں؟توبہ !توبہ!ارے!میرا باپ تحصیل دار تھا۔
اُس کے دروازے پر ہاتھی جھومتے تھے۔صبح شام لنگر بٹتا تھا۔سینکڑوں بھوکے پیٹ بھرتے تھے۔“بطخ بولی”باپ کو چھوڑ اپنے آپ کو دیکھ موا نکٹھو،کاہل،ٹٹو“یہ کہا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔
اب تو بطخا بہت گھبرایا بولا”اچھا رو مت آنسو پونچھ لو میں شہر جا کر نوکری ڈھونڈتا ہوں۔“بطخا اٹھا شہر گیا نوکری ڈھونڈی۔نہیں ملی۔حیران، پریشان۔کیا کرے،کیا نہ کرے !اتنے میں ایک اپنی بپتا سنائی۔
دوست بولا”گھبراؤ مت ساتھ چلو میں آئس کریم بیچتا ہوں روز بیس روپے کماتا ہوں۔تم بھی بیچنا۔“
دونوں کارخانے گئے دوست نے ایک ٹھیلا خود لیا دوسرا بطخے کو دیا اور بولا”ہاں!اب آواز لگا،ٹھنڈی میٹھی آئس کریم،۔ٹھنڈی میٹھی آئس کریم۔“
گلی گلی،کوچے کوچے بطخے نے آئس کریم بیچی ساری بک گئی۔تھوڑی سی رہ گئی۔چلتے چلتے گھر آیا تو زور سے چلایا”ٹھنڈی میٹھی آئس کریم۔“
بطخ نے آواز سنی جانی پہچانی تھی۔دوڑی دوڑی آئی۔کھڑکی سے جھانکا دیکھا تو اپنا بطخا تھا۔خوشی سے جھوم گئی۔بولی”شاباش!کام کرنا عیب نہیں۔بے کار پھرنا عیب ہے کچھ بکی بھی؟“
بطخا بولا”بس تھوڑی سی رہ گئی ہے سکول کی طرف جا رہا ہوں وہ بھی بک جائے گی۔“
بطخ نے کہا”اچھا!ایک مجھے بھی دے دیکھوں کیسی ہے۔“
بطخا بولا”اچھا!پیسے دو اور لے لو۔“بطخ ہنس،ہنس کر بولی”چل ہٹ!اپنوں سے بھی پیسے؟“
بطخا بولا”اپنا ہو یا غیر پہلے پیسے پیچھے مال اچھا اب میں جاتا ہوں بچے گی تو لیتا آؤں گا۔“
یہ کہہ کر ٹھیلا آگے بڑھایا اور زور سے بولا”ٹھنڈی میٹھی آئس کریم۔“
Browse More Moral Stories

قصور وار کون؟
Qasoor Waar Kon

عید کارڈ
Eid Card

نا فرمان اولاد
Nafarmaan Olaad

بھالو کا بدلہ
Bhalu Ka Badla

وفادار باز
Wafadar Baaz

گلہری اور درخت
Gulehri Or Darakhat
Urdu Jokes
رنگ
Rang
دو پاگل
do pagal
بچہ انکل سے
Bacha uncle se
جج
Judge
مولوی صاحب
Molvi sahib
مالک نوکر سے
Malik naukar se
Urdu Paheliyan
تن کو اپنے آگ لگا کر
tun ko apne aag laga kar
سونے کا بن کر آتا ہے
sony ka ban kar ata hai
مٹھی میں وہ لاکھوں آئیں
muthi me wo lakho aye
کبڑی ماں نے بچے پالے
kubri maa ne bache paale
ایک خزانہ پانے والا
ek khazana pane wala
اس کے ہوتے کچھ نہ کھایا
uske hote kuch na khaya