urdu
Badil Ki Naseehat - Article No. 1500
بادل کی نصیحت
آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے بادل اتنے گہرے تھے کہ دن میں بھی رات کا گمان ہورہا تھا۔
منگل اگست

فائقہ اجمل
آسمان پر کالے بادل چھائے ہوئے تھے بادل اتنے گہرے تھے کہ دن میں بھی رات کا گمان ہورہا تھا۔عمر تیزے سے اپنے کھیتوں کی طرف جارہا تھا تاکہ اگر بارش آجائے تو وہ گندم کے گھٹوں کو پلاسٹک کی چادر سے ڈھانپ دے ۔کچی سڑک پر وہ تیز تیز قدم اٹھاتا چلا جارہا تھا گھنگور گھٹاؤں سے ایسا لگ رہا تھا جیسے ابھی تیز موسلاد ھار بارش شروع ہو جائے گی پھر چند ہلکی ہلکی بوندیں برسیں تو عمرنے بھا گنا شروع کر دیا اچانک اس نے ایک آواز سنی ایسی آواز تھی جیسے کوئی کسی ویران کنویں کے اندر سے بولا ہوتوعمر کے قدم رک گئے اس نے ادھر ادھر دیکھا کوئی بھی نظر نہ آیا،یہاں توکوئی بھی نہیں ہے۔پھر یہ آواز کہاں سے آئی اس نے زیر لب کہا یہ میں ہوں۔سراٹھا کراوپر آسمان پردیکھا وہی آواز پھر آئی عمر نے اوپر آسمان کی طرف دیکھا آسمان پر اسے بادل کا بڑا سا ٹکڑا نظر آیا پھر اسے بادل کی آنکھیں اور ہونٹ بھی نظر آئے تم کون ہوں ذیشان نے ڈرتے ڈرتے پوچھا آواز آئی میں بادل ہوں۔
عمر نے کہا میں نے اس شکل میں تمہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
بادل نے کہا میں قطب شمالی کے برف پوش پہاڑوں کے اوپر رہتا ہوں میں دنیا دیکھنے نکلا ہوں ہوائیں مجھے ملک ملک لیے پھر رہی ہیں اب آدھی دنیا دیکھ چکا ہوں یہ کونسا ملک ہے؟عمر نے فخر سے کہا یہ میرا وطن پاکستان ہے۔بادل نے کہا مجھے اپنے پیارے وطن کے بارے میں بتاؤ!عمر نے کہا کیوں نہیں ۔
عمر بولا میرا ملک ہرے بھرے میدانوں گھنے جنگلوں میٹھے پانی کے چشموں بل کھاتی ندی نالوں شورمچاتے آبشاروں اور ملک بوس پہاڑوں کا دیس ہے ۔اس کے چار موسم ہیں گرمی ،سردی،بہار ،خزاں ہر موسم کا الگ مزہ ہے۔
یہاں مٹی کو سونا بنانے والے مزدور اور کسان ہیں۔سمندروں کا سینہ چیرتے ملاح فضا میں اڑنے والے شاہین صفت ہواباز ہیں۔ہمارے ملک میں درس گا ہیں ہیں۔تخلیق وجستجو کے سمندر سے آگاہی کے موتی چننے والے سائنس داں ہیں ۔ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہیں۔ہمارا ملک اقوام عالم میں بھائی چارے اور امن کے فروغ کا خواہش مند ہے ۔ہم نے یہ پیارا وطن قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے اور اس کی حفاظت اور حرمت کی خاطر سر پر کفن باندھے ہر وقت کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں۔عمر بڑے جذبے سے یہ سب کہہ رہا تھا اور بادل کے ہونٹوں پرمسکراہٹ تھی ۔بادل نے کہا اپنے وطن کے بارے میں تمہارے جذبات کی میں بے حد قدر کرتا ہوں مگر میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کے اکثر لوگ وطن کی بہتری پر توجہ نہیں دے رہے ہیں سر سبز درختوں کو بے دردی سے کاٹ رہے ہیں یہ درخت فضا کو آلودگی سے پاک رکھتے ہیں لوگوں میں سجر کاری کا رجحان نہیں ہے کارخانوں اور گاڑیوں کے دھویں سے بھی فضائی آلودگی پیدا ہورہی ہے اس زہریلے دھویں میں سیسہ ہوتاہے جو انسان کی ذہنی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے شور بھی انسان کے مزاج پر اثر ڈالتا ہے شور یعنی(وائس پلوشن )کا شمار بھی آلودگی میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ مختلف ذہنی امراض میں تیزی سے مبتلا ہورہے ہیں۔
ان سب خرابیوں کی وجہ تعلیم کی کمی بھی ہے تم لوگوں کو چاہئے کہ جگہ جگہ درخت لگاؤ تاکہ ماحول بہتر ہو اور ذہنی اور جسمانی صحت اچھی رہے میری نصیحت یاد رکھنا اور یہ بھی نہ بھولنا کہ آج جو مفت کی نصیحت قبول نہیں کرے گا کل وہ مہنگے داموں افسوس خریدے گا۔اس وقت تیز ہوائیں چلنے لگیں درختوں کی شاخیں شائیں شائیں کرتی ہلنے لگیں بادل نے کہا اچھا دوست خدا حافظ پھر ہوائیں اسے اپنے جوش پر لئے دورافق کی طرف بڑھ گئیں۔
اچانک بارش کی بوچھاڑ سے عمر کو ہوش آگیا اس نے چونک کر اپنے آس پاس دیکھا اسے ایسا لگا جیسے وہ کوئی خواب دیکھ رہا تھا پھر وہ اپنی گندم کو بارش سے بچانے کے لئے تیزی سے کھیتوں کی جانب دوڑا۔

(جاری ہے)

مزید اخلاقی کہانیاں

میں کاغذ ہوں
Main Kaghaz HooN

پُراسرار جزیرہ
Pur Israar Jazeera

انوکھا بندر
Anokha Bandar

’’ہوشیار بادشاہ‘‘
Hoshiyar Badshah

بے غرض نیکی
Be Gharz Naiki

آٹو گراف
Autograph

فہد کا بلا
Fahad Ka Balla

میں ہوں․․․مانو بلی
Main Hoon Mano Billi

عجیب عجیب درخت
Ajeeb Ajeeb Darakht

نا شُکری
Na Shukrii

آنے والا دور
Aane Wala Dorr

پہیلی
Pahaile
Your Thoughts and Comments
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2021 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.