Pabandi - Article No. 2605

Pabandi

پابندی - تحریر نمبر 2605

البتہ مردوں پر اور بڑی پابندیاں ہیں جن کی آزادیاں ضروری ہیں

جمعہ 2 اکتوبر 2020

سید عارف نوناری
انگریز دو سو سال قبل چھتریاں لے کر چلتے تھے اور یہ رواج صرف عورتوں میں تھا مردوں کے لئے یہ سہولت نہیں تھی اب انگریز میل کو بھی اجازت مل گئی ہے ان کا مذاق نہیں اڑایا جاتا ہے پاکستان میں مردوں پر تو اس قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے البتہ مردوں پر اور بڑی پابندیاں ہیں جن کی آزادیاں ضروری ہیں مثلاً مردوں پر چار شادیاں کرنے کی پابندی ہے عورت کو یہ پابندی نہیں ہے ہندو عقیدہ میں عورت ایک بار ہی اس پابندی کو برداشت کرتی ہے البتہ انگریز ایسی پابندیوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں اسی لئے وہاں لاپرواہی کے قوانین نہیں بنتے ہیں بھارت کے سیکرٹری خارجہ تو ایک دفعہ پاکستان میں ایسی پابندیوں کو بھی اپنے اوپر لاگو نہ کر سکے مسلمان سیکرٹری خارجہ پاکستان میں نماز کے دوران دعا کے وقت آزادی کشمیر کی آزادی کو آمین کہہ کر لاشعوری طور پر پابندی سے ہٹ گئے پتہ نہیں بھارت نے پھر ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا اور کیا بد سلوکی کی منو بھائی پر بھی ایسی پابندیاں نہیں ہیں ان کی بیگم بھی انہیں کبھی کبھار منو بھائی کہہ کر سودا سلف بازار سے منگوا لیتی ہیں دنیا میں جینے کی پابندی نہیں ہے قیامت کے بعد جینے کی پابندی ہے کسی شاعر نے کہا ہے۔

(جاری ہے)


تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
الیکشن میں ووٹ دینے پر پابندی ہے کیونکہ جو ووٹ نہ دے وہ اُمیدواروں کا ملزم ہوتا ہے جو ووٹ دے وہ مخالف پارٹی کے امیدوار کا جرم دار ہے خیالات پر معاشی پابندی ہے اور سیاست پر سودے بازی کی پابندی کے قوانین موجود ہیں خیالات اور نظریات پر قتل وغارت کا بین ہے امتحانات میں نقل پر پابندی تو نہیں البتہ خاموشی سے نقل کرنے اور خاموشی سے نگرانوں سے حساب کتاب کرنے پر قید ضرور ہے دفعہ 144میں امن وامان کی صورت کو درست رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے جمہوریت میں مارشل لاء لگوانے پر جرم سیاست لاگو ہوجاتا ہے مارشل لاء کے بعد جمہوریت کی بحالی اور الیکشن کے انعقاد پر پابندیاں عائد ہوتی ہیں بے روزگاری پر پابندی کے علاوہ خود کشی پر وجہ بتائے بغیر دوسرے جہاں ہجرت کرنے پر پابندی تو نہیں لیکن جنت میں جانے پر قید اور فرشتوں کی سزا کا قانون پارلیمنٹ لاگو نہیں کرتا ہے فلموں میں سنسر شپ پر نہیں البتہ مسرت شاہین پر ضرور قوانین کا اطلاق ضروری ہوتا ہے یورپ سیکس پابندی سے آزادی ہے لیکن جرائم کی روک تھام پر پابندی پر عمل ضروری ہے پاکستان میں کسی کے پاس رشوت نہ ہو یا سفارش نہ ہوتو اس پر ممبران قومی و صوبائی کی پابندی ضروری ہے شادی شدہ عورت پر دوسرے مرد کو دیکھنے پر قید ہے لیکن مرد جتنی مرضی عورتوں کو دیکھے ان کے ساتھ دوستی اور تعلقات استوار کرے ان پر صرف معاشرہ کی نظروں اور رشتہ داروں کی پابندی ہوتی ہے ہم تو ان پابندیوں پر عمل نہیں کرتے لیکن بچپن میں ان پر غور ضرور کرتے تھے کہ اگر ان پابندیوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو پھر ہمارا انجام کیا ہو گا نوابزادہ نصر اللہ پر حقہ پینے کی پابندی نہیں اور نہ پارٹیاں تبدیل کرنے کی ،ایسی پابندیوں کو برداشت کرنا بہت مشکل نہیں ہے خیالات پر پابندی سے معاشرہ بد دلی کا شکار ہو جاتا ہے اور سیکس پر پابندی سے نفسیات کا مریض انسان بن جاتا ہے یہاں سیاست دانوں پر پابندیوں سے دہشت گردی پر پابندی نہیں رہتی ہے صحافت پر،قلم پر قید و بند کی سعوبتیں برداشت کرنے سے قلم کی سیاہی ختم ہونے سے بے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے غربت پر انسانیت کی تذلیل کی پابندی ہے سگریٹ نوشی پر روک تھام کے لئے مک مکاؤ کی مداخلت ضروری ہے ضیاء الحق اور اس کی کابینہ نے اسلامی قوانین کے نفاد پر پابندی لگائی تو عوام 11 سال صوم و صلوة کے پابند ہو گئے علماء پر فرقہ واریت کو پھیلانے پر کیچڑا چھالنے کی پابندی نہیں لیکن کبھی کبھار زبان بندی ہو جاتی ہے حشر نشر ہو جاتا ہے لیکن یہاں کھلی چھٹی ہے اور موج مستی ہے غلام حیدر وائیں نے بھی بھرتی پر سختی سے پابندی لگائی لیکن ان کی رحلت کے بعد ایک سوائے ایس آئی روسٹ کرنے کا کھاتہ نکل آیا سردار عارف نکئی پر تو بارہ بجے کام کرنے کی پابندی تھی ایک پابندی کی وجہ سے اور اس پابندی کا مظاہرہ ایک دفعہ صدر لغاری کی تقریب میں کر بھی گئے بہر حال ان کی یہ مجبوری سکھوں کے خاندان سے تعلق کا سبب بھی تھی لہٰذا ان کی پابندیوں کو نظر انداز کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے اداکاروں پر ٹیکس نہ دینے کی بندش ہے ان پر خوبصورتی اور حسن اخلاق کی پابندی عوام نے لگائی ہوتی ہے پولیس پر رشوت دینے اور لینے کے بعد اقبال جرم کی سزا نہیں ہے البتہ عوام کو سزا دینے کی پابندی ضروری ہوتی ہے۔

اس لئے پولیس کی دوستی بھی اچھی اور دشمنی بھی اچھی نہیں ہوتی ہے لیڈران اور ایجنسیوں کی پابندی فرض عین عبادت ہے سیاسی پارٹیوں کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ امریکہ یا خفیہ ایجنسیاں کرتی ہیں پابندیوں کی قسمیں بھی فصلوں کی قسموں کی طرح ہیں ان میں بہار،موسم خزاں کی پابندی بھی ہے عاشقوں کے لئے کوئی پابندی نہیں ہوتی کیونکہ وہ پابندی سے آزاد ہے صرف اس وصل یا ملاقات ہوتی ہے کسی نے عاشق سے پوچھا کہ خوشی یا غمی کب ہوتی ہے تو اس نے کہا کہ نہ غمی ہوتی ہے نہ خوشی ہوتی ہے محبت میں سب جائز ہے جس طرح سیاست میں سب جائز ہے البتہ ملک کے قوانین کی پابندی اخلاقی اور قانونی جرم ہے اور ایسے جرائم اختیار کرنے سے وقار اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے پابندی بندش ہوتی ہے اور بندش دینے سے گردن میں لچک پیدا ہو جاتی ہے ایران میں تو یہ پابندی اتنی سخت ہے کہ ایرانی عورتیں پاکستان کی سرحد پر برقعے اتار پھینکتی ہیں ہمیں تو پابندی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو سے جلسہ عام میں کسی نے کوئی سوال کیا تو انہوں نے اتنی پابندی کی کہ اپنا کوٹ اتار کر عوام میں پھینک دیا تمام اسے پکڑنے لگے تو وہ پھٹ گیا بھٹو نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل ایسے ہی ہو گا مولانا کوثر نیازی سے کسی نے پی پی کا منشور پوچھا تو انہوں نے کہا کہ جو شریف ہو اس کے گلے پڑجاؤ جو تمہارے گلے پڑ جائے اس سے معافی مانگ لو معافی مانگنے کی پابندی بھی پی پی نے بتائی بہر حال پابندی پر پابندی لگانا ضروری ہے پھر زندگی پابند ہو جاتی ہے۔

Browse More Urdu Adab