یونیورسٹی آف ہری پورمیں میڈیکل لیب سائنسزمیں چیلنجز اور اختراعات پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیرہوگئی

منگل 5 دسمبر 2023 21:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) یونیورسٹی آف ہری پورمیں میڈیکل لیب سائنسزمیں چیلنجزاوراختراعات پرپہلی تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کاانعقادہوا،ترجمان جامعہ ہری پورکےمطابق ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کی جانب سےمنعقدہ میڈیکل لیب سائنسزمیں چیلنجزاوراختراعات پرپہلی بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیرہوگئی،کانفرنس میں امریکہ کےکلیدی مقررین اور مختلف ممالک کےممتازپیشہ ورافراد شامل تھے،کانفرنس سےڈاکٹرعامراعجازنسٹ سکول آف ہیلتھ سائنسز،ڈاکٹررباب زہرہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد،ڈاکٹرمحمد سلیم الابامااسٹیٹ یونیورسٹی یوایس اے،ڈاکٹرعابدہ رضاایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی،ہری پور یونیورسٹی کےشعبہ میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کےمحمد حسن اوردیگرنےمختلف سیشنزکے دوران اپنی مہارت وتجربےکااظہارکیااورشرکاء کوموجودہ دورکےچیلنجزسےنمٹنےاورمیڈیکل لیب سائنسزکےشعبے میں جدید حل پیش کیے،شرکاء اورمقررین نےیکساں طورپرنیٹ ورکنگ اورسیکھنےکے لیےایک پلیٹ فارم فراہم کرنےپریونیورسٹی اانتظامیہ کاشکریہ اداکیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں