ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا دوسرا تصدیق شدہ کیس سامنے آ گیا

کیہال کا رہائشی ریٹائرڈ میجر وائرس کی تصدیق ہونے پر سی ایم ایچ ایبٹ آباد داخل کرا دیا گیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 14:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کا دوسرا تصدیق شدہ کیس سامنے آ گیا۔ کیہال کے رہائشی ریٹائرڈ میجر کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر سی ایم ایچ ایبٹ آباد داخل کرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مکی محلہ کیہال کے رہائشی میجر (ر) محمد الیاس کے گھر چند روز قبل ترکمانستان سے تبلیغی جماعت آئی جن کے ہمراہ انہوں نے نڑیاں کی مسجد میں تین دن گذارے۔ میجر (ر) الیاس کو بعض علامات علامات پر سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں پر ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا جس پر انہیں سی ایم ایچ کے آفیسر وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں