سلطان پور۔ نامعلوم افراد نے سعودی عرب سے آنے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 14:20

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : نامعلوم افراد نے سلطان پور کینٹ ایریا میں سعودی عرب سے آنے والے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، نماز فجر کے بعد مجاہد خان ولد منظور کو گھر میں گھس کر گولیاں ماریں جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود سلطان پور کینٹ میں نماز فجر کے بعد شاہراہ ریشم پر واقع مکان میں رہائش پذیر نوجوان مجاہد خان ولد منظور خان جو سعودی عرب میں کام کرتا تھا، کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کو زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

تھانہ حویلیاں نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالہ کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں