سپیکر مشتاق غنی نواں شہر میں عنایت اللہ جدون دور کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں ،احمد نواز خان جدون

پیر 23 مئی 2022 13:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) نواں شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ نواں شہر میں سپیکر مشتاق احمد غنی جھوٹے منصوبوں افتتاح کر رہے ہیں ، جن ٹیوب ویلوں کے افتتاح کئے گئے وہ یہ عنایت اللہ خان جدون کے دور اقتدار کے ہیں، ایبٹ آباد میں لوگوں کے سروں سے پانی کے گھڑے اتارنے والا مرد مجاہد مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان جدون ہے جنہوں نے ایبٹ آباد میں گریوٹی فلو سکیم جیسا عظیم منصوبہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواں شہر کی اکثریتی گلیاں عنایت اللہ خان جدون کے دور میں پختہ ہوئی ہیں، موصوف نے ایبٹ آباد میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے تھے، سپیکر مشتاق غنی کے دور میں ڈالی جانے والی سڑکیں تعمیر ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، ایک سڑک کو چھ مہینے بعد دوبارہ ٹاکیاں لگائی جاتی ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ترقیاتی فنڈز کو کرپشن اور کمیشن کے عوض بیچا جا رہا ہے، انشاء اللہ اب عوام کو ان نااہل اور کرپٹ لوگوں سے نجات دلوائیں گے، ان کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں