سیکرٹری لوکل حکومت و دیہی ترقی سید ظہیرالاسلام کی زیر صدارت اجلاس

پیر 23 مئی 2022 14:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبر پختونخوا سید ظہیرالاسلام کی زیر صدارت یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں واسا کے بورڈ آف گورنر اور افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید ظہیرالاسلام نے واسا اور ٹی ایم ایز کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی کی ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی نمائندوں کے ذریعہ صوبہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے کا کام جلد شروع ہو گا، ان منصوبوں کیلئے جلد فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے، اس سلسلہ میں ایبٹ آباد میں بھی بلدیات کے ذریعہ متعدد منصوبوں پر کام شروع ہو گا جس سے شہر اور دیہی علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں