تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع سے ڈھیری میرا کے وفد کی ملاقات، علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

پیر 23 مئی 2022 14:46

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی سے ڈھیری میرا کے وفد نے ملاقات کر کے انہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معززین علاقہ مفتی محمد عدیل احمد اعوان، سردار الیاس، عابد خان تنولی، سید منور شاہ اور فرزند ڈھیری میرا قاری محمدآصف خان تنولی نے تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کو اپنے علاقہ کے بارے میں ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع سردار شجاع نبی نے وفد کے عمائدین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے الیکشن میں ان کا ساتھ دیا اور ہماری جماعت کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ سردار شجاع نبی نے جلد عمائدین علاقہ کی دعوت پر ڈھیری میرا دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے جلد عوام سے ان کے علاقہ میں پروگرام کا وعدہ کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں