ایبٹ آباد،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پی ایس آئی احسن خان سپرد خاک

بدھ 25 مئی 2022 11:48

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) گلیات کے علاقہ کالی مٹی بگنوتر کے مقام پر مہران گاڑی کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایبٹ آباد پولیس کے پی ایس آئی احسن خان کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز ایبٹ آباد میں ادا کر دی گئی۔ ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان، ایڈیشنل ایس پی عارف جاوید، ایس پی ٹریفک قمر حیات خان سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران اور اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ایبٹ آباد نے جاں بحق ہونے والے پولیس آفیسر کے ورثا سے ملاقات کی، ان کو حوصلہ دیا اور انہیں محکمہ پولیس کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔ بعد ازاں ان کی میت ان کے آبائی گاؤں لنگرہ روانہ کر دی گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گلیات کے علاقہ کالی مٹی بگنوتر کے مقام پر مہران کار گہری کھائی میں گرنے سے ایبٹ آباد پولیس کا پی ایس آئی احسن خان موقع پر جاں بحق اوردیگر ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق احسن تھانہ کینٹ میں تعینات تھا، احسن کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا تعلق حویلیاں لنگرا سے بتایا جاتا ہے۔ وہ 2017میں خیبر پختونخوا پولیس میں بطور اے ایس آئی بھرتی ہوئے تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں