ڈونگاگلی پولیس نے حادثہ کا شکار ہونے والی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

جمعرات 26 مئی 2022 16:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈونگاگلی پولیس نے حادثہ کا شکار ہونے والی بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈرائیور اشفاق حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 3روز قبل خیرگلی کے مقام پر تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور33زخمی ہوئے تھے۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ڈونگاگلی پولیس نے جمعرات کے روز ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانہ ڈونگاگلی میں 279/320/3375 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں