شیروان پنڈکرگوخان میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں تین طلبہ جاں بحق‘سات زخمی

جمعرات 26 مئی 2022 16:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ شیروان پنڈکرگوخان میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 3طلبہ جاں بحق‘7زخمی ہوگئے۔زخمی طلبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز بچوں کو سکول سے گھر لے جانے والے والی وین پنڈکرگو کے مقام پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہوکرگہری کھائی میں گرنے سے 3طلبہ موقع پر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اورمقامی افراد کی مدد سے جاں بحق اورزخمی بچوں کو کھائی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں