ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں اور اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

جمعرات 19 جولائی 2018 20:32

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ضلع بھر میں ماہ جولائی کے دوران ضلعی پولیس نے منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور مفروران کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے ماہ رواں کے دوران ضلع پولیس نے بھرپورکاروائی عمل میں لاتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران دو عدد کلاشنکوف ، 60عدد پستول مختلف بور،45عدد بندوقیں مختلف بور ، 10عدد رائفلوں کے ساتھ ساتھ 2000کارتوس مختلف بور برآمد کیے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس نے 55کلو گرام چرس ، 2کلو گرام ہیروئن اور 400بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جبکہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود سے 25مجرمان اشتہاری گرفتار کر لیے گئے جن میں قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مختلف مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ نے ضلع ایبٹ آباد سے منشیات جیسی لعنت کا قلع قمع کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اس کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوامی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ منشیات سے ضلع کو پاک کیا جا سکے ۔ مزید بتایا کہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ اورمفروران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیںگی ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں