ایٹا کے ٹیسٹ سی2 ڈاکٹروں،5 انجینئرز اور وکیل سمیت 61 جعلی امیدوار گرفتار

پیر 19 نومبر 2018 17:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ایٹا کے ٹیسٹ سے 2 ڈاکٹروں، 5 انجینئرز اور وکیل سمیت 61 جعلی امیدواروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس میں 1500 کانسٹیبلان کی بھرتی کیلئے پولیس لائن مانسہرہ میں ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی ہزارہ رینج، ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی مانسہرہ نے ایٹا کا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل امتحانی حال میں تمام امیداروں کے اصل شناختی کارڈ چیک کئے تو 61 امیدوار جعلی نکلے جن میں 2 ڈاکٹر، 5 انجینئرز، سرکاری سکولوں کے ٹیچراور ایک وکیل بھی شامل ہے۔ تمام جعلی امیدواروں کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں