ضلع مانسہرہ کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے وائٹ کالر جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او

منگل 20 نومبر 2018 18:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) تحصیل کونسل کاایبٹ آباد کا اجلاس کنوینیئرسردار شجاع احمد کی زیرصدارت ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحصیل کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل ممبران نعیم اعوان، مجتبیٰ حسن، راجہ شجاعت عزیز، صائقہ نوشین، سردار غلام مصطفیٰ، ملک وسیم، عادل عباسی، سردار نیاز، راشد خان سمیت دیگر اراکین تحصیل کونسل نے شہریوں کے مسائل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے ہزارہ دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

شملہ انٹرچینج ایبٹ آباد شہر کے حوالہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے نہ صرف شہر کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے سیاحوں کی ایبٹ آباد تک رسائی آسان ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلا شبہ میرا مسلم آباد انٹرچینج بھی عوام علاقہ کی ضرورت ہے تاہم شہر اور گردونواح کے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کیلئے شملہ انٹر چینج کی تعمیر ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر شملہ انٹر چینج کے حوالہ سے عوام میں پائے جانے والی بے چینی کا ازالہ کرتے ہوئے اس کی فوری تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں