نواں شہر پولیس نے جوگن کے مقام پر چھاپہ کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا

منگل 20 نومبر 2018 22:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) ایبٹ آباد کی نواں شہر پولیس نے جوگن کے مقام پر چھاپہ کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ حفیظ نے مخبر کی اطلاع پر جوگن میں چھاپہ کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر کے منشیات فروش رفیع ولد فضل داد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عرصہ سے علاقہ میں منشیات فروخت کر رہا تھا۔ تھانہ نواں شہر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے منشیات فروش کی گرفتاری پر نواں شہر پولیس کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں